یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م25 جون ص.‏ 32
  • بائبل کی آیتوں کو کیسے یاد رکھیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بائبل کی آیتوں کو کیسے یاد رکھیں؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
  • ملتا جلتا مواد
  • خدا کے کلام کو مہارت سے استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • JW Library کو اِستعمال کرنے کے طریقے
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
  • آیتوں کا مؤثر تعارف کرائیں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • ایک پوری لائبریری آپ کے ہاتھ میں
    آپ کے عطیات کیسے اِستعمال کیے جاتے ہیں؟‏
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
م25 جون ص.‏ 32

مطالعہ کرنے کے لیے مشورہ

بائبل کی آیتوں کو کیسے یاد رکھیں؟‏

کیا کبھی کبھار آپ کو بائبل کی کوئی ایسی آیت ڈھونڈنا مشکل لگتا ہے جسے آپ نے کئی بار پڑھا ہے لیکن اب آپ کو یاد نہیں آ رہا کہ وہ کہاں لکھی ہے؟ شاید یہ ایسی آیت ہو جس سے آپ کو بہت تسلی ملتی ہے یا ایسی آیت جو غلط سوچ پر قابو پانے میں آپ کے کام آتی ہے یا پھر ایسی آیت جسے آپ دوسروں کو بتانا چاہتے ہیں۔ (‏زبور 119:‏11،‏ 111‏)‏ ذرا کچھ ایسے مشوروں پر غور کریں جن کی مدد سے آپ بائبل کی آیتوں کو یاد رکھ پائیں گے۔‏

  • ‏”‏جے‌ڈبلیو لائبریری“‏ ایپ میں ٹیگ کی خصوصیت کو اِستعمال کریں۔‏ ”‏پسندیدہ آیت“‏ کے نام سے ایک ٹیگ بنائیں اور پھر اِس میں ہر اُس آیت کو ڈال لیں جسے آپ یاد رکھنا چاہتے ہیں۔‏

  • آیت کو کسی ایسی جگہ لکھ کر لگائیں جہاں آپ اِسے آسانی سے دیکھ سکیں۔‏ ایک کاغذ پر اُس آیت کو لکھ لیں جسے آپ یاد رکھنا چاہتے ہیں۔ پھر اِسے کسی ایسی جگہ پر لگائیں جہاں آپ اِسے آتے جاتے دیکھ سکیں۔ کچھ لوگ اِسے اپنے شیشے پر جبکہ کچھ لوگ اِسے اپنے فریج کے دروازے پر لگاتے ہیں۔ اِس کے علاوہ کچھ لوگ اپنے موبائل میں ایک آیت کی تصویر کھینچ لیتے ہیں اور پھر اِسے اپنے موبائل یا کمپیوٹر کی سکرین پر سیٹ کر لیتے ہیں۔‏

  • کارڈز کو اِستعمال کریں۔‏ ایک خالی کارڈ پر ایک طرف بائبل کی آیت کا حوالہ لکھیں اور اِس کے دوسری طرف اُس کے الفاظ لکھیں۔ پھر یا تو حوالے والی سائڈ کو دیکھتے ہوئے اُس آیت کے الفاظ کو یاد کرنے کی کوشش کریں یا پھر الفاظ والی سائڈ کو دیکھتے ہوئے آیت کا حوالہ یاد کرنے کی کوشش کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں