یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ16 مئی ص.‏ 8
  • JW Library کو اِستعمال کرنے کے طریقے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • JW Library کو اِستعمال کرنے کے طریقے
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ JW Library اِستعمال کر رہے ہیں؟‏
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
  • ایک پوری لائبریری آپ کے ہاتھ میں
    آپ کے عطیات کیسے اِستعمال کیے جاتے ہیں؟‏
  • مُنادی کے دوران jw.org کو اِستعمال کریں—‏”‏یہوواہ کے دوست بنیں“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
  • عبادت‌گاہ کی لائبریری ہمارے کام کیسے آ سکتی ہے؟‏
    کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
م‌زخ16 مئی ص.‏ 8

شاگرد بنانے کی تربیت

JW Library کو اِستعمال کرنے کے طریقے

ذاتی مطالعے کے لیے:‏

  • بائبل اور کتاب روزبروز سے آیت پڑھیں۔‏

  • سالانہ کتاب، رسالے اور دوسری مطبوعات پڑھیں۔ بُک مارک کی آپشن اِستعمال کریں۔‏

  • اِجلاسوں کی تیاری کریں اور جوابوں پر نشان لگائیں۔‏

  • ویڈیوز دیکھیں۔‏

یہوواہ کے گواہ سفر کے دوران فون یا ٹیبلٹ پر اپنی مطبوعات کا مطالعہ کرتے ہیں۔‏

اِجلاسوں پر:‏

  • اُن آیتوں کو دیکھیں جنہیں مقرر پڑھنے کے لیے کہتا ہے۔ جو آیتیں آپ نے پہلے کھولی ہوئی تھیں، اُنہیں دوبارہ کھولنے کے لیے ہسٹری پر جائیں۔‏

  • اِجلاس پر مختلف مطبوعات لانے کی بجائے اِنہیں اپنے فون یا ٹیبلٹ پر دیکھیں۔ اپنے فون یا ٹیبلٹ کو گیت گانے کے لیے بھی اِستعمال کریں کیونکہ JW Library پر سب گیت موجود ہیں، وہ بھی جو ابھی تک گیتوں کی کتاب میں نہیں ہیں۔‏

یہوواہ کے گواہ اپنے اِجلاسوں پر JW Library اِستعمال کرتے ہیں۔‏

مُنادی کے دوران:‏

  • جو شخص ہمارے پیغام میں دلچسپی لیتا ہے، اُسے JW Library سے کچھ دِکھائیں۔ پھر اُسے بتائیں کہ وہ اپنے فون یا ٹیبلٹ پر اِس ایپ کو اور ہماری مطبوعات کو کیسے ڈاؤن‌لوڈ کر سکتا ہے۔‏

  • کسی آیت کو ڈھونڈنے کے لیے سرچ پر جائیں۔ آپ اُس آیت کا کوئی لفظ یا پھر جملہ ڈال کر اِسے ڈھونڈ سکتے ہیں۔‏

  • کوئی ویڈیو دِکھائیں۔ اگر صاحبِ‌خانہ کے بچے ہیں تو پھر ویڈیوز یہوواہ کے دوست بنیں میں سے کوئی ویڈیو دِکھائیں۔ یا اُسے بائبل کورس کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ویڈیو بائبل میں دلچسپی کیوں لیں؟‏ دِکھائیں۔ اگر صاحبِ‌خانہ فرق زبان بولتا ہے تو اُسے اُس کی زبان میں ویڈیو دِکھائیں۔‏

  • اگر آپ نے کسی اَور زبان میں کوئی ترجمہ ڈاؤن‌لوڈ کِیا ہے اور آپ کو مُنادی میں وہی زبان بولنے والا کوئی شخص ملتا ہے تو اُسے کوئی آیت دِکھائیں۔ باقی ترجموں میں اِس آیت کو دیکھنے کے لیے اِس کے نمبر کو چُھوئیں اور پھر بائبل کے نشان کو چُھوئیں۔‏

یہوواہ کے گواہ ایک بچی اور اُس کے ماں باپ کو ایک ویڈیو دِکھا رہے ہیں۔‏
    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں