یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ23 ستمبر ص.‏ 7
  • یہوواہ کے بندوں کی مدد کرنے والے چرواہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ کے بندوں کی مدد کرنے والے چرواہے
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • ملتا جلتا مواد
  • کلیسیا کے بزرگوں سے مدد لیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
  • کلیسیا کے بزرگ گُناہ کرنے والے شخص کے لیے محبت اور رحم کیسے دِکھا سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2024ء
  • بھائیو!‏ کیا آپ بزرگ بننے کے لیے محنت کر رہے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2024ء
  • بزرگ عظیم چرواہوں کی مثال پر عمل کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
م‌زخ23 ستمبر ص.‏ 7

مسیحیوں کے طور پر زندگی

یہوواہ کے بندوں کی مدد کرنے والے چرواہے

بہت سے لوگ ایسے لوگوں پر بھروسا نہیں کرتے جن کے پاس اِختیار ہوتا ہے۔ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں۔ صدیوں سے اِنسان اِختیار کو اپنے فائدے کے لیے اِستعمال کرتا آیا ہے۔ (‏میک 7:‏3)‏ لیکن ہم اِس بات کے لیے یہوواہ کے بہت شکرگزار ہیں کہ ہماری کلیسیاؤں میں بزرگوں کو اِس طرح سے ٹریننگ دی گئی ہے کہ وہ اپنے اِختیار کو یہوواہ کے لوگوں کی بھلائی کے لیے اِستعمال کرتے ہیں۔—‏آستر 10:‏3؛‏ متی 20:‏25، 26‏۔‏

کلیسیا کے بزرگ دُنیا کے اُن لوگوں سے فرق ہیں جن کے پاس اِختیار ہوتا ہے۔ وہ بزرگوں کے طور پر اپنی ذمے‌داری کو اِس لیے پورا کرتے ہیں کیونکہ وہ یہوواہ اور اُس کے بندوں سے پیار کرتے ہیں۔ (‏یوح 21:‏16؛‏ 1-‏پطر 5:‏1-‏3‏)‏ یسوع مسیح کی سربراہی میں یہ چرواہے ہر مبشر کی مدد کرتے ہیں تاکہ وہ خود کو یہوواہ کے خاندان کا حصہ سمجھے اور یہوواہ کے قریب رہے۔ وہ یہوواہ کے بندوں کی مدد کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں اور جب اُنہیں علاج کے حوالے سے کوئی مدد چاہیے ہوتی ہے یا جب کوئی آفت آتی ہے تو وہ فوراً اُن کی مدد کرتے ہیں۔ اگر آپ کو مدد کی ضرورت ہے تو کیوں نہ آپ خود اپنی کلیسیا کے بزرگوں سے اِس بارے میں بات کریں؟—‏یعقو 5:‏14‏۔‏

ویڈیو ”‏چرواہے اپنے گلّے کا خیال رکھتے ہیں“‏ کا ایک منظر۔ایک بزرگ ایلیاس کو ملتے ہوئے اُنہیں خوشی سے گلے لگا رہا ہے۔‏

ویڈیو ‏”‏چرواہے اپنے گلّے کا خیال رکھتے ہیں‏“‏ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • بزرگوں نے ماریانا کے لیے جو کچھ کِیا، اُس سے اُنہیں کیسے فائدہ ہوا؟‏

  • بزرگوں نے ایلیاس کے لیے جو کچھ کِیا، اُس سے اُنہیں کیسے فائدہ ہوا؟‏

  • اِس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد آپ اُس کام کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں جو بزرگ کلیسیا میں کرتے ہیں؟‏

بزرگوں کو خود بتائیں .‏ .‏ .‏

  • اگر آپ کا فون نمبر یا گھر کا پتہ بدل گیا ہے۔‏

  • اگر آپ کسی مشکل کا سامنا کر رہے ہیں۔‏

  • اگر آپ لمبے عرصے کے لیے کہیں دُور جا رہے ہیں۔‏

  • اگر آپ کسی سنگین بیماری کا سامنا کر رہے ہیں یا ہسپتال میں داخل ہیں۔‏

  • اگر آپ نے کوئی سنگین گُناہ کیا ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں