یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ23 جولائی ص.‏ 3
  • خوش‌خبری کا دِفاع اور قانونی حیثیت

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خوش‌خبری کا دِفاع اور قانونی حیثیت
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • ملتا جلتا مواد
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • ایسے فیصلے کریں جن سے ثابت ہو کہ آپ یہوواہ پر بھروسا کرتے ہیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • دیکھیں کہ اِن سوالوں کے کیا جواب ہیں۔‏
    2025ء-‏2026ء حلقے کا اِجتماع حلقے کے نگہبان کے ساتھ
  • دیکھیں کہ اِن سوالوں کے کیا جواب ہیں۔‏
    2025ء-‏2026ء حلقے کا اِجتماع برانچ کے نمائندے کے ساتھ
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
م‌زخ23 جولائی ص.‏ 3
تصویروں کا مجموعہ:‏ 1.‏ گیتھی اور میری برنیٹ۔ 2.‏ بھائی کوکی‌ناکیس اور دیگر لوگ اِنسانی حقوق کی یورپی عدالت میں موجود ہیں۔ 3.‏ روس میں یہوواہ کے گواہ روستوف کی مقامی عدالت میں موجود ہیں۔ 4.‏ یہوواہ کے کچھ گواہ جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کے باہر کھڑے ہیں۔‏

پر ‏”‏کوکی‌ناکیس اور یونان کے درمیان مُقدمہ“‏ کی تصویر:‏ حقوق محفوظ

اُوپر سے بائیں سے دائیں اور نیچے سے دائیں سے بائیں:‏ ریاست مغربی ورجینیا کے تعلیمی بورڈ اور برنیٹ کے درمیان مُقدمہ؛‏ کوکی‌ناکیس اور یونان کے درمیان مُقدمہ؛‏ تاگانروگ میں یہوواہ کے گواہوں کے مذہبی اِدارے اور دیگر اور روس کے درمیان مُقدمہ؛‏ چھا اور دیگر اور جنوبی کوریا کے درمیان مُقدمہ

مسیحیوں کے طور پر زندگی

خوش‌خبری کا دِفاع اور قانونی حیثیت

جب مخالفوں نے اِسرائیلیوں کو ہیکل کی تعمیر اور مرمت کا کام کرنے سے روکنے کی کوشش کی تو اُنہوں نے ضروری قدم اُٹھائے تاکہ وہ قانونی طور پر اِس کام کو کر سکیں۔ (‏عز 5:‏11-‏16‏)‏ آج بھی مسیحی خوش‌خبری کا دِفاع کرنے اور اِسے قانونی حیثیت دِلوانے کے لیے ایسا ہی کرتے ہیں۔ (‏فل 1:‏7‏)‏ اِسی وجہ سے 1936ء میں ہمارے مرکزی دفتر میں قانونی معاملات کی نگرانی کرنے والا شعبہ بنایا گیا۔ ہمارے مرکزی دفتر میں قانونی معاملات کی نگرانی کرنے والا شعبہ پوری دُنیا میں خدا کی عبادت کو فروغ دینے کے لیے ضروری اِنتظامات کرتا ہے۔ اِس شعبے نے خدا کی عبادت کو فروغ دینے کے لیے کیا کچھ کِیا ہے اور اِس سے خدا کے بندوں کو کیا فائدہ ہوا ہے؟‏

ویڈیو ‏”‏ہمارے مرکز ی دفتر میں قانونی معاملات کی نگرانی کرنے والا شعبہ‏“‏ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • یہوواہ کے گواہوں کو کن قانونی مسئلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟‏

  • ہمیں قانونی معاملوں میں جو کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، اُن کے حوالے سے ایک مثال دیں۔‏

  • آپ ”‏خوش‌خبری کا دِفاع کرنے اور اِسے قانونی حیثیت“‏ دِلوانے میں حصہ کیسے لے سکتے ہیں؟‏

اگر آپ مُنادی کر رہے ہوں اور کوئی افسر آ کر آپ سے کہے کہ آپ قانون کی خلاف‌ورزی کر رہے ہیں تو معاملے کو خود حل کرنے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی اِس بات پر اِصرار کریں کہ یہ آپ کا قانونی حق ہے۔ اِس کی بجائے فوراً اُس افسر کی بات مانیں۔ اگر کوئی پولیس والا آپ کو مُنادی کرنے سے روکے تو صورتحال کے مطابق سمجھ‌داری سے اور محتاط ہو کر اُس کا نام اور اُس کے تھانے کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں۔ پھر موقع ملتے ہی فوراً بزرگوں کو بتائیں تاکہ وہ صورتحال کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے برانچ سے رابطہ کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں