سوالی بکس
◼ اگر آپ کو مُنادی کرنے سے روکا جاتا ہے تو آپ کو کیا کرنا چاہئے؟
بعض صورتوں میں پولیس نے مُنادی میں حصہ لینے والے مبشروں کو یہ کہہ کر مُنادی کرنے سے روکا ہے کہ وہ قانون کی خلافورزی کر رہے ہیں۔ اگر آپ کو ایسی صورتحال کا سامنا ہوتا ہے تو مزاحمت کرنے کی بجائے فوری طور پر علاقے کو چھوڑ دیں۔ (متی ۵:۴۱؛ فل ۴:۵) نہ تو بحث کریں اور نہ ہی خود سے معاملات کو سلجھانے کی کوشش کریں۔ اگر ممکن ہو تو بڑی ہوشیاری کے ساتھ پولیس افسر کا نمبر اور پولیس سٹیشن کا نام نوٹ کرلیں۔ اِس کے بعد فوراً بزرگوں کو اطلاع دیں تاکہ وہ اِس واقعہ کے بارے میں برانچ دفتر سے رابطہ کر سکیں۔ اِسی طرح اگر اپارٹمنٹس میں موجود کوئی ذمہدار شخص آپ کو وہاں سے جانے کے لئے کہتا ہے تو آپ کو فوراً اُس کی بات سننی چاہئے اور واپس آکر اِس کے بارے میں بھی بزرگوں کو مطلع کرنا چاہئے۔ صاحبِاختیار اشخاص کے ساتھ صبروتحمل سے پیش آنے سے ہم بہت سی مشکلات سے بچ سکتے ہیں۔—امثا ۱۵:۱؛ روم ۱۲:۱۸۔