یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ23 مارچ ص.‏ 13
  • بائبل کورس کے حوالے سے ویڈیوز کو کیسے اِستعمال کریں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بائبل کورس کے حوالے سے ویڈیوز کو کیسے اِستعمال کریں؟‏
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • ملتا جلتا مواد
  • گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏ویڈیوز کے ذریعے تعلیم دیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
  • ویڈیوز کے ذریعے سکھائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • گواہی دینے والی اثرآفرین ویڈیوز
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • یہوواہ کے گواہ بائبل کورس کیسے کراتے ہیں؟‏
    اکثر پوچھے جانے والے سوال
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
م‌زخ23 مارچ ص.‏ 13
ایک بہن ایک عورت کو ویڈیو ”‏بائبل میں دلچسپی کیوں لیں؟—‏مکمل ویڈیو“‏ ٹیبلٹ پر دیکھا رہی ہے۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

بائبل کورس کے حوالے سے ویڈیوز کو کیسے اِستعمال کریں؟‏

بائبل کورس کے حوالے سے ہم چار ویڈیوز اِستعمال کرتے ہیں۔ ہر ویڈیو کو کس مقصد کے لیے تیار کِیا گیا ہے؟‏

  • بائبل میں دلچسپی کیوں لیں؟—‏مکمل ویڈیو اِس لیے تیار کی گئی تھی تاکہ بائبل میں لوگوں کی دلچسپی پیدا ہو پھر چاہے اُن کے عقیدے کچھ بھی ہوں۔ اِس ویڈیو کے ذریعے اِسے دیکھنے والوں کی حوصلہ‌افزائی کی جاتی ہے کہ وہ بائبل سے زندگی کے اہم سوالوں کے جواب حاصل کریں اور اِس میں بائبل سے ایسے کچھ سوالوں کے جواب دیے بھی گئے ہیں۔ اِس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک شخص بائبل کورس کرنے کی درخواست کیسے ڈال سکتا ہے۔‏

  • بائبل میں دلچسپی کیوں لیں؟‏ (‏چھوٹی ویڈیو)‏ میں مکمل ویڈیو والی معلومات ہی ہے لیکن یہ اُس سے بہت چھوٹی ہے۔ یہ ایسے علاقوں کے لوگوں کے لیے زیادہ فائدہ‌مند ثابت ہو سکتی ہے جن کے پاس بات کرنے کے لیے زیادہ وقت نہیں ہوتا۔‏

  • ہم بائبل کورس کیسے کراتے ہیں؟‏ اِس لیے تیار کی گئی تھی تاکہ لوگوں کی مُفت بائبل کورس کرنے میں دلچسپی بڑھے۔ اِس میں بائبل کورس کے حوالے سے کچھ سوالوں کے جواب بھی دیے گئے ہیں۔ اِس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک شخص بائبل کورس کرنے کی درخواست کیسے ڈال سکتا ہے۔‏

  • بائبل کورس کے لیے خوش‌آمدید!‏ اُن طالبِ‌علموں کو دِکھانے کے لیے تیار کی گئی ہے جنہوں نے بائبل کورس کرنا شروع کر دیا ہے۔ اِس ویڈیو کا تعارف کتاب ‏”‏خوشیوں بھری زندگی!‏“‏ کے صفحہ نمبر 2 پر کرایا گیا ہے۔ لیکن یہ ویڈیو قاعدہ ‏”‏خوشیوں بھری زندگی!‏“‏ پر بات کرتے وقت بھی دِکھائی جا سکتی ہے۔ اِس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ کتاب میں کیا کچھ ہے اور اِس سے بائبل کورس کیسے کرایا جائے گا۔‏

ہر ویڈیو کو تیار کرنے کا ایک خاص مقصد ہے۔ لیکن ہم ضرورت پڑنے پر اِسے کسی بھی شخص کو دِکھا سکتے ہیں یا اُسے بھیج سکتے ہیں۔ یہ بہت ضروری ہے کہ سب مبشر اِن ویڈیوز سے اچھی طرح واقف ہوں اور مُنادی کرتے وقت اِنہیں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو دِکھائیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں