یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ21 جولائی ص.‏ 5
  • ‏”‏کبھی فکر نہ کریں“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏کبھی فکر نہ کریں“‏
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • ملتا جلتا مواد
  • بائبل موضوعات برائے گفتگو
    بائبل موضوعات برائے گفتگو
  • عنقریب، کوئی غریب نہیں ہوگا!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1995ء
  • غربت کا خاتمہ نزدیک ہے!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • غریبوں کیلئے اُمیدافزا پیغام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
م‌زخ21 جولائی ص.‏ 5
ایک غریب گھرانہ جس میں چھ لوگ ہیں، اِجلاس پر جا رہا ہے۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

‏”‏کبھی فکر نہ کریں“‏

ماضی میں یہوواہ نے غریب اِسرائیلیوں کا خیال رکھا۔ آج وہ اپنے اُن بندوں کی مدد کیسے کر رہا ہے جو غریب ہیں؟‏

  • یہوواہ اُنہیں سکھاتا ہے کہ وہ روپے پیسے کے بارے میں حد سے زیادہ فکرمند نہ ہوں۔—‏لُو 12:‏15؛‏ 1-‏تیم 6:‏6-‏8‏۔‏

  • وہ اُنہیں ایسی باتیں بتاتا ہے جن سے اُن کی عزتِ‌نفس برقرار رہے۔—‏ایو 34:‏19‏۔‏

  • وہ اُنہیں محنت کرنے اور بُری عادتوں سے بچنے کی تعلیم دیتا ہے۔—‏امثا 14:‏23؛‏ 20:‏1؛‏ 2-‏کُر 7:‏1‏۔‏

  • اُس نے اُنہیں ایسے بہن بھائی دیے ہیں جو اُن سے محبت کرتے ہیں۔—‏یوح 13:‏35؛‏ 1-‏یوح 3:‏17، 18‏۔‏

  • وہ اُنہیں اُمید دیتا ہے۔—‏زبور 9:‏18؛‏ یسع 65:‏21-‏23‏۔‏

چاہے ہمارے حالات جتنے بھی خراب ہوں، ہمیں پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ (‏یسع 30:‏15‏)‏ جب تک ہم خدا کی بادشاہت کو پہلا درجہ دیتے رہیں گے، وہ ہماری ضرورتیں پوری کرتا رہے گا۔—‏متی 6:‏31-‏33‏۔‏

ویڈیو ‏”‏محبت کبھی ختم نہیں ہوگی .‏ .‏ .‏ چاہے ہمیں مالی مشکلات کا سامنا ہو—‏کانگو‏“‏ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ویڈیو ”‏محبت کبھی ختم نہیں ہوگی .‏ .‏ .‏ چاہے ہمیں مالی مشکلات کا سامنا ہو—‏کانگو“‏ کا ایک منظر۔ بہت سے بہن بھائی پیدل علاقائی اِجتماع پر جا رہے ہیں۔ اُن میں سے کئی بہن بھائیوں نے کُرسیوں اور دوسری چیزوں کو اُٹھایا ہوا ہے۔‏

    علاقائی اِجتماع کی جگہ کے قریب رہنے والے بہن بھائیوں نے دُور سے آنے والے بہن بھائیوں کی مہمان‌نوازی کیسے کی؟‏

  • ویڈیو ”‏محبت کبھی ختم نہیں ہوگی .‏ .‏ .‏ چاہے ہمیں مالی مشکلات کا سامنا ہو—‏کانگو“‏ کا ایک منظر۔ ایک بھائی دُور سے آنے والے بہن بھائیوں کے لیے بستر تیار کر رہا ہے۔‏

    اِس ویڈیو سے یہ کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ یہوواہ اپنے غریب بندوں سے محبت کرتا ہے؟‏

  • ویڈیو ”‏محبت کبھی ختم نہیں ہوگی .‏ .‏ .‏ چاہے ہمیں مالی مشکلات کا سامنا ہو—‏کانگو“‏ کا ایک منظر۔ کچھ بھائی علاقائی اِجتماع پر جانے کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔‏

    چاہے ہمارے پاس پیسہ زیادہ ہو یا کم، ہم یہوواہ کی طرح دوسروں کے لیے محبت کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں