مسیحیوں کے طور پر زندگی
علاقائی اِجتماع—محبت ظاہر کرنے کا موقع
ہمیں اپنے علاقائی اِجتماعوں پر حاضر ہو کر اِتنا اچھا کیوں لگتا ہے؟ جس طرح بنیاِسرائیل اِجتماعوں پر مل کر یہوواہ کی عبادت کرتے تھے اُسی طرح ہمیں اپنے علاقائی اِجتماعوں پر اپنے سینکڑوں بلکہ ہزاروں ہمایمانوں کے ساتھ مل کر یہوواہ کی عبادت کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ہم اُس عمدہ روحانی کھانے سے بہت لطف اُٹھاتے ہیں جو یہوواہ ہمیں اِن اِجتماعوں پر دیتا ہے۔ ہمیں وہاں پر اپنے گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا بھی بہت اچھا لگتا ہے۔ ہم اپنے علاقائی اِجتماعوں کی بڑی قدر کرتے ہیں اِس لیے ہم اِن پر تینوں دن حاضر ہونا چاہتے ہیں۔
جب ہمیں اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ جمع ہونے کے موقعے ملتے ہیں تو ہمیں صرف اپنے بارے میں نہیں سوچنا چاہیے بلکہ یہ بھی سوچنا چاہیے کہ ہم دوسروں کے لیے محبت کیسے ظاہر کر سکتے ہیں۔ (گل 6:10؛ عبر 10:24، 25) جب ہم بہن بھائیوں کے لیے دروازہ کھولتے ہیں یا اپنی ضرورت سے زیادہ سیٹیں نہیں رکھتے تو ہم ظاہر کرتے ہیں کہ ہم دوسروں کے فائدے کا سوچ رہے ہیں۔ (فل 2:3، 4) اِجتماعوں پر ہمارے پاس نئے دوست بنانے کا بڑا اچھا موقع ہوتا ہے۔ پروگرام سے پہلے، اِس کے بعد یا کھانے کے وقفے کے دوران ہم کوشش کر سکتے ہیں کہ ہم کسی ایسے بہن بھائی کے ساتھ ضرور بات کریں جس کو ہم پہلے سے نہیں جانتے۔ (2-کُر 6:13) ایسے موقعوں پر ہماری جو دوستیاں ہوتی ہیں، وہ زندگی بھر قائم رہ سکتی ہیں۔ سب سے بڑھ کر جب دوسرے لوگ ہمارے درمیان سچی محبت دیکھتے ہیں تو وہ بھی یہوواہ کی خدمت کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔—یوح 13:35۔
ویڈیو ”بینالاقوامی اِجتماع ”محبت کبھی ختم نہیں ہوگی““ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
مقامی بہن بھائیوں نے اُن بہن بھائیوں کے لیے محبت کیسے ظاہر کی جو 2019ء کے بینالاقوامی اِجتماعوں پر گئے تھے؟
یہوواہ کے بندوں کے درمیان جو محبت اور اِتحاد پایا جاتا ہے، وہ اِتنا خاص کیوں ہے؟
گورننگ باڈی کے بھائیوں نے محبت کے کن پہلوؤں کو نمایاں کِیا؟
آپ اِجتماعوں پر محبت کی فضا کو فروغ کیسے دے سکتے ہیں؟
جرمنی اور جنوبی کوریا میں بہن بھائیوں کی محبت نے اُنہیں کیسے متحد کِیا ہے؟
ہمیں کس بات کا عزم کرنا چاہیے؟