یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ20 دسمبر ص.‏ 8
  • رسالوں کو اِستعمال کرتے رہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • رسالوں کو اِستعمال کرتے رہیں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
  • ملتا جلتا مواد
  • خدمتگزاری میں رسالوں کا بھرپور استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • اپنے رسالوں کا بہترین استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • رسالے بادشاہت کا اعلان کرتے ہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • رسالوں کی کارگزاری کیلئے وقت مختص کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
م‌زخ20 دسمبر ص.‏ 8
ایک بہن ایک عورت کے ساتھ ”‏جاگو!‏“‏ رسالے میں سے ایک موضوع پر بات کر رہی ہے۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

رسالوں کو اِستعمال کرتے رہیں

سن 2018ء سے ہمارے ہر عوامی شمارے میں صرف ایک موضوع پر بات کی جا رہی ہے۔ یہ عوامی شمارے ہمارے تعلیم دینے کے اوزاروں میں شامل ہیں۔ اِس لیے ہم مُنادی کرتے وقت اِنہیں دوسروں کو دے سکتے ہیں۔ جب ہم سفر کر رہے ہوں یا خریداری کر رہے ہوں تو اُس وقت بھی ہم کچھ رسالے اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔ اِن رسالوں کو بائبل کورس کرانے کے لیے تو تیار نہیں کِیا گیا لیکن اِن کے ذریعے کسی شخص میں خدا کے بارے میں جاننے کا شوق پیدا ہو سکتا ہے۔‏

کسی شخص سے بات‌چیت شروع کرنے کے بعد اُسے ایک آیت دِکھائیں اور کسی ایسے رسالے کا ذکر کریں جس کے موضوع میں اُسے دلچسپی ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر اُس کے بیوی بچے ہیں یا اُس کا کوئی عزیز فوت ہو گیا ہے یا وہ کسی پریشانی میں ہے تو آپ اُس سے کہہ سکتے ہیں:‏ ”‏مَیں نے پچھلے دنوں اِس حوالے سے بڑا اچھا مضمون پڑھا تھا۔ کیا مَیں آپ کو وہ مضمون دِکھا سکتا ہوں؟“‏ اگر آپ کو لگتا ہے کہ اُس شخص کو اِس موضوع میں دلچسپی ہے تو آپ اُسے پہلی ملاقات پر ہی اُس رسالے کی چھپی ہوئی کاپی دے سکتے ہیں یا الیکٹرانک کاپی بھیج سکتے ہیں۔ یہ سچ ہے کہ ہمارا مقصد لوگوں کو بس رسالے دینا نہیں ہے۔ لیکن اِن رسالوں کے ذریعے ہم اُن لوگوں کو تلاش کر سکتے ہیں جو خدا کی مرضی کے مطابق زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔—‏اعما 13:‏48‏۔‏

2018ء

تصویروں کا مجموعہ:‏ 2018ء کے ”‏مینارِنگہبانی“‏ اور ”‏جاگو!‏“‏ کے سرورق کے موضوعات 1.‏ ”‏کیا خدا کو آپ کی فکر ہے؟“‏ 2.‏ ”‏خوشی کی راہ“‏ 3.‏ ”‏12 طریقے اپنائیں؛ گھریلو زندگی کو خوش‌گوار بنائیں“‏ 4.‏ ”‏سوگواروں کے لیے غم سے نکلنے کا راستہ“‏

2019ء

تصویروں کا مجموعہ:‏ 2019ء کے ”‏مینارِنگہبانی“‏ اور ”‏جاگو!‏“‏ کے سرورق کے موضوعات 1.‏ ”‏کیا جینے کا کوئی فائدہ ہے؟“‏ 2.‏ ”‏کیا ہمیں کبھی تحفظ ملے گا؟“‏

2020ء

تصویروں کا مجموعہ:‏ 2020ء کے ”‏مینارِنگہبانی“‏کے سرورق کا موضوع 1.‏ خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏

آپ کے علاقے میں لوگوں کو کن موضوعات میں دلچسپی ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں