پاک کلام سے سنہری باتیں | خروج1-3
مَیں جو بننا چاہتا ہوں، وہ بنوں گا
3:13، 14
یہوواہ نے موسیٰ کو اپنی ذات کے ایک حیرانکُن پہلو کے بارے میں بتایا۔ یہوواہ اپنے مقصد کو پورا کرنے کے لیے جو بھی ضروری ہو، بنتا ہے لیکن ایسا کرتے وقت وہ اپنے راست معیاروں پر قائم بھی رہتا ہے۔ اِنسانی والدین کی طرح یہوواہ بھی اپنے بچوں کی دیکھبھال کرنے کے لیے جو بھی چاہے، کردار اپنا سکتا ہے۔
میری زندگی میں یہوواہ خدا نے کون کون سے کردار ادا کیے ہیں؟