یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ20 جون ص.‏ 5
  • آپ تجربہ‌کار مسیحیوں سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آپ تجربہ‌کار مسیحیوں سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
  • ملتا جلتا مواد
  • تمام خوشیوں میں سے سب سے بڑی خوشی
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
  • خدا کی تنظیم کے اندر تحفظ پائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1998ء
  • تجرکار مبشروں سے سیکھیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
  • پابندی کے باوجود یہوواہ کی عبادت کرنا جاری رکھیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
م‌زخ20 جون ص.‏ 5
ایک جوان بہن نے ایک عمررسیدہ بہن کا بازو تھاما ہوا ہے۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

آپ تجربہ‌کار مسیحیوں سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

ہماری کلیسیاؤں میں بہت سے ایسے بہن بھائی ہیں جو کئی سالوں سے یہوواہ کی خدمت کر رہے ہیں۔ ہم یہوواہ پر بھروسا کرنے کے حوالے سے اُن کی مثال سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ ہم اُن سے یہوواہ کی تنظیم کی تاریخ کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں اور یہ بھی کہ یہوواہ نے مشکلات پر قابو پانے میں اُن کی مدد کیسے کی۔ ہم ایسے بہن بھائیوں کو اپنی خاندانی عبادت میں بلا سکتے ہیں اور اُن سے اُن کے تجربات سُن سکتے ہیں۔‏

اگر آپ کئی سالوں سے یہوواہ کی خدمت کر رہے ہیں تو کلیسیا میں نوجوانوں کو یہ بتانے سے نہ ہچکچائیں کہ یہوواہ نے کس کس طرح سے آپ کی مدد کی ہے۔ یعقوب اور یوسف نے اپنے بچوں کو بتایا کہ یہوواہ نے اُن کے لیے کیا کچھ کِیا ہے۔ (‏پید 48:‏21، 22؛‏ 50:‏24، 25‏)‏ بعد میں یہوواہ نے خاندان کے سربراہوں کو حکم دیا کہ وہ اپنے بچوں کو اُس کے زبردست کاموں کے بارے میں بتائیں۔ (‏اِست 4:‏9، 10؛‏ زبور 78:‏4-‏7‏)‏ آج والدین اور کلیسیا کے دوسرے تجربہ‌کار بہن بھائی نوجوانوں کو بتا سکتے ہیں کہ یہوواہ نے اپنی تنظیم کے ذریعے کون سے شان‌دار کام انجام دیے ہیں۔‏

ویڈیو ‏”‏پابندی نہ توڑ سکی،‏ بھراواں دا اتحاد“‏ کو پنجابی (‏شاہ مکھی)‏ میں دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • آسٹریا میں ہماری برانچ نے کچھ ایسے ملکوں میں بھائیوں کی مدد کیسے کی جہاں ہمارے کام پر پابندی تھی؟‏

  • اِن ملکوں میں بہن بھائیوں نے اپنے ایمان کو کیسے مضبوط رکھا؟‏

  • رومانیہ میں بہت سے مبشر یہوواہ کی تنظیم سے الگ کیوں ہو گئے اور وہ واپس کیسے آئے؟‏

  • اِن تجربات سے آپ کا ایمان کیسے مضبوط ہوا ہے؟‏

تصویروں کا مجموعہ:‏ ویڈیو ”‏پابندی نہ توڑ سکی، بھراواں دا اتحاد“‏ سے کچھ مناظر۔ 1.‏ ایک نقشے میں مشرقی یورپ کے وہ ملک دِکھائے گئے ہیں جن میں ہمارے کام پر پابندی تھی۔ 2.‏ ایک مشین جس کے ذریعے مواد چھاپا جاتا ہے۔ 3.‏ رومانیہ میں ہمارے بھائی ایک دوسرے سے گلے مل رہے ہیں۔‏

اُس روحانی خزانے سے فائدہ حاصل کریں جو تجربہ‌کار مسیحیوں کے دل میں ہے!‏

اگر آپ کی کلیسیا میں زیادہ‌تر مبشر ایسے ہیں جنہوں نے حال ہی میں بپتسمہ لیا ہے تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟ آپ ہماری ویب‌سائٹ jw.org پر حصہ ”‏لائبریری“‏ کے تحت حصہ ”‏ویڈیوز‏“‏ میں ایسے بہن بھائیوں کے تجربات سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں جو کافی سالوں سے یہوواہ کی خدمت کر رہے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں