پاک کلام سے سنہری باتیں | پیدایش 48-50
عمررسیدہ بہن بھائیوں سے سیکھیں
48:21، 22؛ 49:1؛ 50:24، 25
عمررسیدہ بہن بھائی ہمیں یہوواہ کے اُن شاندار کاموں کے بارے میں بتا سکتے ہیں جو اُنہوں نے آخری زمانے کے دوران اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں۔ اِس طرح یہوواہ خدا اور اُس کے وعدوں پر ہمارا ایمان اَور مضبوط ہوتا ہے۔ (زبور 71:17، 18) عمررسیدہ بہن بھائی کلیسیا کے لیے ایک نعمت ہوتے ہیں۔ اگر آپ کی کلیسیا میں عمررسیدہ بہن بھائی ہیں تو اُن سے پوچھیں:
یہوواہ نے اُن کی مدد کیسے کی ہے تاکہ وہ مشکلات کے باوجود اُس کی خدمت جاری رکھ سکیں؟
مبشروں کی بڑھتی ہوئی تعداد دیکھ کر وہ کیسا محسوس کرتے ہیں؟
وہ اُس وقت کیسا محسوس کرتے ہیں جب تنظیم بائبل کی سچائیوں کو اَور واضح طریقے سے بیان کرتی ہے؟
وہ یہوواہ کی تنظیم میں ہونے والی اُن تبدیلیوں کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں جو اُنہوں نے دیکھی ہیں؟