تجرکار مبشروں سے سیکھیں
ہم اُن بہن بھائیوں کی بڑی قدر کرتے ہیں جو مُنادی کے کام میں بہت تجربہ رکھتے ہیں۔ اِن میں سے کچھ کئی سالوں سے وفاداری سے خدا کی خدمت کر رہے ہیں جبکہ بعض نے ابھی حال ہی میں مُنادی کے کام میں مہارت حاصل کی ہے۔ اِن مبشروں نے دیکھا ہے کہ یسوع مسیح کلیسیا کی رہنمائی کر رہے ہیں کیونکہ پوری دُنیا میں مُنادی کا کام بڑھتا جا رہا ہے اور بہت سے لوگ مسیح کے شاگرد بن رہے ہیں۔ (متی 28:19، 20) اِس کام میں حصہ لینے سے اِن مبشروں کو ”حد سے زیادہ قدرت“ ملی ہے جس سے وہ مسائل سے نمٹنے کے قابل ہوئے ہیں۔ (2-کُر 4:7) ہم اِن تجربہکار مبشروں سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ جب ہم اُن سے مُنادی کے سلسلے میں کوئی مشورہ مانگتے ہیں تو وہ ہمیں خوشی سے وہ باتیں بتاتے ہیں جو اُنہوں نے سیکھی ہیں۔ (زبور 71:18) لہٰذا ہمیں اُن سے سیکھنے کے موقعے نکالنے چاہئیں۔ ہم ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟
اُن کے ساتھ مُنادی کریں: نئے اور کم تجربہکار مبشروں کو تربیت کی ضرورت ہے تاکہ وہ مؤثر طریقے سے گواہی دے سکیں۔ تجربہکار مبشروں کے ساتھ مُنادی کرنے سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ (مینارِنگہبانی 15 فروری 2015ء میں مضمون ”مُنادی کے کام میں اپنا جوش برقرار رکھیں“ کے ذیلی عنوان ”نئے مبشروں کی مدد کریں“ کے تحت پیراگراف 3 کو دیکھیں۔) آپ کو تجربہکار مبشروں کے ساتھ مُنادی کرنے سے کیا فائدہ ہوا ہے؟
کیوں نہ آپ کسی تجربہکار مبشر کو اپنے ساتھ مُنادی کرنے کے لیے کہیں؟ لیکن اگر وہ مبشر بیمار یا عمررسیدہ ہے تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟ آپ کبھی کبھار اِس مبشر کے گھر اُس شخص کو لا سکتے ہیں جس کے ساتھ آپ بائبل کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ مطالعے کے بعد آپ اُس مبشر سے پوچھ سکتے ہیں کہ کیا وہ آپ کو کوئی مشورہ دینا چاہتا ہے۔
اُن کے ساتھ وقت گزاریں: تجربہکار مبشروں کو بہتر طور پر جاننے کے لیے اُن کے ساتھ وقت گزاریں۔ آپ اُن میں سے کسی کو اپنی خاندانی عبادت میں بلا سکتے ہیں۔ اگر وہ مبشر بیمار یا عمررسیدہ ہے تو کیا آپ اپنی خاندانی عبادت اُس کے گھر کرنے کا بندوبست بنا سکتے ہیں؟ آپ اُس سے اُس کی زندگی کے بارے میں کچھ باتیں پوچھ سکتے ہیں، مثلاً وہ سچائی میں کیسے آیا؟ اُس نے اپنی کلیسیا میں کون سی ترقیاں ہوتی دیکھی ہیں؟ اُسے کون سی برکتیں اور خوشیاں ملی ہیں؟
یہ نہ سوچیں کہ تجربہکار مبشر آپ کو مُنادی کے حوالے سے سب کچھ سکھا سکتے ہیں۔ یہوواہ نے ہم سب کو فرق فرق نعمتیں دی ہیں۔ (روم 12:6-8) اِس لیے اِن تجربہکار مبشروں سے حد سے زیادہ توقع نہ کریں۔ اِن میں سے بعض مبشر عمررسیدہ ہیں اور اِس وجہ سے شاید وہ ہمیں زیادہ وقت نہیں دے سکتے۔ پھر بھی ہم اُن کے تجربے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں کیونکہ وہ وفاداری سے یہوواہ کی خدمت کرتے آئے ہیں۔