پاک کلام سے سنہری باتیں | پیدایش 38، 39
یہوواہ نے یوسف کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا
جب یوسف پر طرح طرح کی مشکلات آئیں تو یہوواہ نے ہر کام میں ’جس کو وہ ہاتھ لگاتے تھے‘اُنہیں ”اِقبالمند“ یعنی کامیاب کِیا اور اُنہیں”قیدخانہ کے داروغہ کی نظر میں . . . مقبول بنایا۔“ (پید 39:2، 3، 21-23) ہم اِس واقعے سے کون سے سبق سیکھ سکتے ہیں؟
جب ہم پر مشکلات آتی ہیں تو اِن کا یہ مطلب نہیں ہوتا ہے کہ یہوواہ ہم سے خوش نہیں ہے۔—زبور 34:19۔
ہمیں اِس بات پر غور کرنا چاہیے کہ یہوواہ نے ہمیں کون سی برکتیں دی ہیں اور اِن کے لیے اُس کا شکرگزار ہونا چاہیے۔—فل 4:6، 7۔
ہمیں مدد کے لیے یہوواہ پر بھروسا کرنا چاہیے۔—زبور 55:22۔