پاک کلام سے سنہری باتیں | پیدایش 18، 19
’تمام دُنیا کے اِنصاف کرنے والے‘ نے سدوم اور عمورہ کو تباہ کر دیا
یہوواہ خدا نے سدوم اور عمورہ کے حوالے سے جو قدم اُٹھائے، اُس سے ہم کیا جان جاتے ہیں؟
یہوواہ خدا بُرائی کو ہمیشہ تک برداشت نہیں کرے گا۔
صرف وہ لوگ آنے والی عدالت سے بچیں گے جو خدا کی مرضی پر دھیان دیتے ہیں اور اِس کے مطابق چلتے ہیں۔—لُو 17:28-30۔
خود سے پوچھیں: ”کیا مَیں بُرے لوگوں کے ہٹدھرم چالچلن کی وجہ سے پریشان ہوتا ہوں؟“ (2-پطر 2:7) ”کیا میری روزمرہ زندگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ میرے نزدیک یہوواہ کی مرضی کے مطابق چلنا سب سے زیادہ اہم ہے؟“