مسیحیوں کے طور پر زندگی
کیا آپ کتاب ”روزبروز کتابِمُقدس سے تحقیق کریں“ سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں؟
آپ ہر دن یہوواہ کے قریب ہونے کے لیے جو کام کرتے ہیں، کیا اُن میں کتاب ”روزبروز کتابِمُقدس سے تحقیق کریں“ میں سے بائبل کی آیت اور اِس پر تبصرے کو پڑھنا بھی شامل ہے؟ اگر ایسا نہیں ہے تو کیا آپ اِسے اپنے معمول کا حصہ بنا سکتے ہیں؟ بہت سے لوگ صبح کے وقت روزانہ کی آیت پر غور کرتے ہیں تاکہ وہ سارا دن روزمرہ کاموں کے دوران اِس پر سوچ بچار کر سکیں۔ (یشو 1:8؛ زبور 119:97) آپ روزانہ کی آیت سے اَور زیادہ فائدہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ بائبل کی آیت کے سیاقوسباق کو پڑھیں تاکہ آپ جان سکیں کہ اِسے کن حالات میں لکھا گیا تھا۔ بائبل میں درج کسی ایسے واقعے کے بارے میں سوچیں جس میں روزانہ کی آیت میں پایا جانے والا اصول لاگو ہوتا ہے۔ پھر اِس اصول کو اپنی زندگی پر بھی لاگو کریں۔ جب آپ خدا کے کلام کی رہنمائی کے مطابق فیصلے کریں گے تو آپ کو واقعی بہت فائدہ ہوگا۔—زبور 119:105۔
پوری دُنیا میں بیتایل میں کام کرنے والے بہن بھائی صبح ناشتے کے وقت روزانہ کی آیت پر غور کرتے ہیں۔ حالیہ سالوں میں صبح کی عبادت کے بہت سے پروگرام جےڈبلیو براڈکاسٹنگ میں حصہ ”پروگرام اور خصوصی تقریبات“ کے تحت نشر کیے جا رہے ہیں۔ آپ نے پچھلی بار کب ایک یا اِس سے زیادہ پروگرام دیکھے؟ ہو سکتا ہے کہ اِن میں سے بعض پروگرام ایسے تھے جن کے بارے میں آپ کو لگا کہ آپ کو واقعی اِن کی ضرورت تھی۔ مثال کے طور پر لُوط کی مثال پر غور کرنے سے آپ کے فیصلوں پر کیا اثر پڑا ہے؟
پنجابی (شاہ مکھی) ویڈیو ”دُنیا نُوں پیار نہ کرو (1-یوحنا 2:15)“ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
یہ صبح کی عبادت بائبل میں پائے جانے والے کس اصول پر مبنی تھی؟
لُوط کے واقعے سے یہ کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ دُنیا اور اُس کی چیزوں سے محبت کرنا خطرے سے خالی نہیں ہوتا؟—پید 13:12؛ 14:12؛ 19:3، 12، 13، 24-26۔
ہم کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم اِس دُنیا اور اِس کی چیزوں سے نہیں بلکہ یہوواہ خدا سے محبت کرتے ہیں؟
مَیں پورے دن کے دوران کیسے ظاہر کر سکتا ہوں کہ مَیں یہوواہ کے کلام کی قدر کرتا ہوں؟