یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • bfl سبق 10 ص.‏ 30
  • لُوط کی بیوی کو یاد رکھیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • لُوط کی بیوی کو یاد رکھیں
  • پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ملتا جلتا مواد
  • لوط کی بیوی کی سزا
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • ابرہام کے ساتھ خدا کا عہد
    خدا کا کلام—‏تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام
  • پریشانیوں سے نمٹنے میں دوسروں کی مدد کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
  • یاد رکھیں کہ لُوط کی بیوی کے ساتھ کیا ہوا تھا
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
bfl سبق 10 ص.‏ 30
لُوط اور اُن کی بیٹیاں سدوم سے نکل رہے ہیں اور لُوط کی بیوی نمک کا ستون بن گئی ہے۔‏

سبق نمبر 10

لُوط کی بیوی کو یاد رکھیں

لُوط اپنے چچا اَبراہام کے ساتھ ملک کنعان میں رہتے تھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اَبراہام اور لُوط کے پاس اِتنے جانور ہو گئے کہ اُن کے لیے جگہ کم پڑ گئی۔ اَبراہام نے لُوط سے کہا:‏ ”‏ہم سب ایک جگہ نہیں رہ سکتے۔ آپ جہاں جانا چاہو، چلے جاؤ۔ آپ جس علاقے میں جاؤ گے، مَیں اُس سے دوسری طرف چلا جاؤں گا۔“‏ ایسا کرنے سے اَبراہام نے دِکھایا کہ وہ اپنے بارے میں نہیں بلکہ دوسروں کے بارے میں سوچتے ہیں۔‏

لُوط کو شہر سدوم کے پاس کی زمین بہت اچھی لگی۔ وہاں کافی پانی تھا اور وہ علاقہ ہرا بھرا تھا۔ اِس لیے لُوط نے وہی جگہ چُنی اور اپنے گھر والوں کے ساتھ وہاں چلے گئے۔‏

شہر سدوم اور اِس کے قریب کے شہر عمورہ کے لوگ اِتنے بُرے تھے کہ یہوواہ نے اِن دونوں شہروں کو تباہ کرنے کا فیصلہ کِیا۔ لیکن یہوواہ لُوط اور اُن کے گھر والوں کو بچانا چاہتا تھا۔ اِس لیے اُس نے اپنے دو فرشتے بھیجے۔ اُن فرشتوں نے لُوط اور اُن کے گھر والوں سے کہا:‏ ”‏جلدی کریں!‏ اِس شہر سے باہر نکل جائیں!‏ یہوواہ اِسے تباہ کرنے والا ہے۔“‏

لُوط اُس شہر سے نکلنے میں دیر کر رہے تھے۔ اِس لیے فرشتوں نے لُوط، اُن کی بیوی اور اُن کی دونوں بیٹیوں کے ہاتھ پکڑے اور اُنہیں شہر سے باہر لے گئے۔ فرشتوں نے اُن سے کہا:‏ ”‏اپنی جان بچا کر بھاگیں!‏ پیچھے مُڑ کر نہ دیکھنا ورنہ آپ مر جائیں گے۔“‏

سدوم اور عمورہ پر آگ اور گندھک کی بارش برس رہی ہے۔‏

جب وہ شہر ضُغر پہنچے تو یہوواہ نے شہر سدوم اور عمورہ پر آگ اور گندھک کی بارش برسائی۔ اِس وجہ سے یہ دونوں شہر پوری طرح تباہ ہو گئے۔ لُوط کی بیوی نے یہوواہ کی بات نہیں مانی اور پیچھے مُڑ کر دیکھا اِس لیے وہ نمک کا ستون بن گئی۔ لیکن لُوط اور اُن کی بیٹیوں کو کچھ نہیں ہوا کیونکہ اُنہوں نے یہوواہ کی بات مانی تھی۔ بے‌شک اُنہیں اِس بات کا بہت دُکھ ہوا ہوگا کہ لُوط کی بیوی نے یہوواہ کی بات نہیں مانی۔ لیکن اُنہیں اِس بات کی خوشی ہوئی ہوگی کہ اُنہوں نے وہی کِیا ہے جو یہوواہ نے اُن سے کہا تھا۔‏

‏”‏یاد رکھیں کہ لُوط کی بیوی کے ساتھ کیا ہوا تھا۔“‏—‏لُوقا 17:‏32

سوال:‏ یہوواہ نے سدوم اور عمورہ کو کیوں تباہ کِیا تھا؟ لُوط کی بیوی نمک کا ستون کیوں بن گئی؟‏

پیدائش 13:‏1-‏13؛‏ 19:‏1-‏26؛‏ لُوقا 17:‏28، 29،‏ 32؛‏ 2-‏پطرس 2:‏6-‏9

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں