مسیحیوں کے طور پر زندگی
”کیوبیک میں ہمارے کام کو قانونی حیثیت کیسے حاصل ہوئی؟“
جب پولُس پر مُقدمہ چلایا جا رہا تھا تو اُنہوں نے قیصر سے اپیل کی۔ ایک رومی شہری کے طور پر اپنے حق کا اِستعمال کرنے سے اُنہوں نے ہمارے لیے ایک مثال قائم کی۔ ویڈیو ”کیوبیک میں ہمارے کام کو قانونی حیثیت کیسے حاصل ہوئی؟“ میں دیکھیں کہ کیوبیک میں ہمارے بہن بھائیوں نے خوشخبری کا دِفاع کرنے کے لیے اپنے قانونی حقوق کا اِستعمال کیسے کِیا۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد اِن سوالوں کے جواب دیں:
کیوبیک میں ہمارے بہن بھائیوں کو کن مشکلات سے گزرنا پڑا؟
اُنہوں نے کون سا خاص پرچہ تقسیم کِیا اور اِس کا کیا نتیجہ نکلا؟
بھائی اَیمی بوشے کے ساتھ کیا ہوا؟
کینیڈا کی عدالتِعظمیٰ نے بھائی اَیمی کے مُقدمے میں کیا فیصلہ سنایا؟
بھائیوں نے کس خاص قانونی حق کو اِستعمال کِیا اور اِس کا کیا نتیجہ نکلا؟
جب پادریوں کے اُکسانے پر پولیس نے ہمارے ایک اِجلاس میں مداخلت کی تو اِس کے بعد کیا ہوا؟