یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ18 مارچ ص.‏ 8
  • خدا اور پڑوسی کے لیے محبت کیسے پیدا کی جا سکتی ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا اور پڑوسی کے لیے محبت کیسے پیدا کی جا سکتی ہے؟‏
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • روزانہ کی بائبل پڑھائی سے فائدہ اُٹھانا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1995ء
  • بائبل پڑھنے سے اَور زیادہ فائدہ حاصل کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2023ء
  • بائبل پڑھائی سے فائدہ حاصل کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • بائبل پڑھائی—‏بااجر اور پُرلطف
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
م‌زخ18 مارچ ص.‏ 8

مسیحیوں کے طور پر زندگی

خدا اور پڑوسی کے لیے محبت کیسے پیدا کی جا سکتی ہے؟‏

اگرچہ مسیحی موسیٰ کی شریعت کے پابند نہیں ہیں لیکن اِس شریعت کے دو سب سے بڑے حکموں سے پتہ چلتا ہے کہ یہوواہ خدا ہم سے کس بات کی توقع کرتا ہے۔ یہ حکم کون سے ہیں؟ خدا سے محبت کرنا اور پڑوسی سے محبت کرنا۔ (‏متی 22:‏37-‏39‏)‏ ہمارے اندر یہ محبت فطری طور پر نہیں ہوتی بلکہ ہمیں اِسے پیدا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن ہم اپنے اندر یہ محبت کیسے پیدا کر سکتے ہیں؟ اِس کا ایک اہم طریقہ یہ ہے کہ ہم ہر روز بائبل کو پڑھیں۔ بائبل میں خدا کی ذات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ جب ہم اِن پہلوؤں پر غور کرتے ہیں تو ہم ”‏[‏یہوواہ]‏ کی دلکشی“‏ کو دیکھتے ہیں۔ (‏زبور 27:‏4‏، کیتھولک ترجمہ‏)‏ یوں ہمارے دل میں یہوواہ خدا کے لیے محبت بڑھنے لگتی ہے اور ہم اُس کی سوچ اپنانے لگتے ہیں۔ اِس سے ہمیں خدا کے حکموں کو ماننے کی ترغیب ملتی ہے اور اِن حکموں میں دوسروں سے بے‌لوث محبت کرنا بھی شامل ہے۔ (‎یوح 13:‏34، 35؛‏ 1-‏یوح 5:‏3‏)‏ آئیں، تین مشوروں پر غور کریں جن پر عمل کر کے ہم بائبل کو پڑھنے سے زیادہ لطف اُٹھا سکتے ہیں۔‏

  • اپنی تصور کرنے کی صلاحیت کو اِستعمال کریں۔‏ بائبل میں درج واقعات کو پڑھتے وقت تصور کریں کہ آپ وہاں موجود ہیں۔ اب مناظر کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں، آوازوں کو سنیں، خوشبوؤں کو سُونگھیں اور یہوواہ کے بندوں کے احساسات کو محسوس کریں۔‏

    ایک بھائی اُس واقعے کا تصور کر رہا ہے جو اُس نے بائبل میں پڑھا ہے۔‏
  • فرق فرق طریقے اِستعمال کریں۔‏ کچھ طریقے یہ ہیں:‏ بائبل کو اُونچی آواز میں پڑھیں۔ ابواب کو ترتیب سے پڑھنے کی بجائے بائبل کے کسی کردار یا کسی موضوع کے بارے میں پڑھیں۔ مثال کے طور پر یسوع مسیح کے بارے میں پڑھنے کے لیے ‏”‏تحقیق کے لیے گائیڈ“‏ کے حصہ 4 اور 16 کو اِستعمال کریں۔ اُس پورے باب کو پڑھیں جس سے روز کی آیت لی گئی ہے۔ بائبل کی کتابوں کو اُس ترتیب کے حساب سے پڑھیں جس ترتیب سے اِنہیں لکھا گیا تھا۔‏

    ایک بہن jw.org پر بائبل پڑھ رہی ہے۔‏
  • سمجھ کر پڑھیں۔‏ بائبل کو جلدی جلدی ختم کرنے کے لیے زیادہ زیادہ باب پڑھنے سے بہتر ہے کہ ہر روز اِس کا ایک باب سمجھ کر پڑھا جائے اور اِس پر سوچ بچار کی جائے۔ واقعات کے پس‌منظر پر غور کریں۔ تفصیلات کے بارے میں سوچیں۔ نقشوں کا اِستعمال کریں۔ کم سے کم کسی ایک ایسی بات پر تحقیق کریں جو آپ کو سمجھ نہیں آئی۔ اگر ممکن ہو تو اُتنا ہی وقت سوچ بچار کرنے میں بھی صرف کریں جتنا آپ نے بائبل کو پڑھنے میں صرف کِیا ہے۔‏

    ‏”‏تحقیق کے لیے گائیڈ“‏ سے دو حصے
    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں