یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ17 مارچ ص.‏ 7
  • بنی‌اِسرائیل یہوواہ کو بھول گئے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بنی‌اِسرائیل یہوواہ کو بھول گئے
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ نے یرمیاہ کو مُنادی کرنے بھیجا
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • یرمیاہ کی کتاب سے اہم نکات
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2007ء
  • یرمیاہ—‏بُرے لوگوں میں ایک دلیر آدمی
    بچوں کو پاک کلام سے سکھائیں
  • یرمیاہ کی طرح دلیر بنیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
م‌زخ17 مارچ ص.‏ 7

پاک کلام سے سنہری باتیں | یرمیاہ 12-‏16

بنی‌اِسرائیل یہوواہ کو بھول گئے

یہوواہ نے یرمیاہ کو ایک بہت مشکل کام دیا جس کی مثال سے وہ اپنے اِس عزم کو ظاہر کرنے والا تھا کہ وہ یہوداہ اور یروشلیم کے غرور کو خاک میں ملا دے گا۔‏

یرمیاہ یروشلیم سے دریائے‌فرات گئے اور پھر واپس یروشلیم آئے۔‏

یرمیاہ نے کتانی کمربند (‏یعنی لینن کا بیلٹ)‏ خریدا

13:‏1، 2

  • یرمیاہ کی کمر پر بندھے ہوئے کمربند نے اِس بات کی طرف اِشارہ کِیا کہ یہوواہ اور بنی‌اِسرائیل کی قربت کتنی زیادہ تھی۔‏

یرمیاہ کمربند کو دریائے‌فرات پر لے کر گئے

13:‏3-‏5

  • اُنہوں نے کمربند کو ایک چٹان کے شگاف میں چھپا دیا اور یروشلیم واپس آ گئے۔‏

یرمیاہ کمربند کو لینے واپس دریائے‌فرات پر گئے

13:‏6، 7

  • کمربند بالکل خراب ہو چُکا تھا۔‏

جب یرمیاہ نے اِس کام کو پورا کر لیا تو یہوواہ نے اُنہیں بتایا کہ اُس نے اُنہیں کیوں یہ کام کرنے کو کہا

13:‏8-‏11

  • یہوواہ نے یرمیاہ کو جو کام دیا، شاید وہ بہت معمولی اور بے‌کار لگے لیکن یرمیاہ نے اِسے پورے دل سے کِیا اور یوں لوگوں کے دل تک پہنچنے کی یہوواہ کی کوششوں میں اہم کردار ادا کِیا۔‏

کیا آپ جانتے ہیں؟‏

یروشلیم سے دریائے‌فرات کا فاصلہ تقریباً 500 کلومیٹر (‏300 میل)‏ تھا۔ اِس کا مطلب ہے کہ وہاں دو بار آنے جانے میں یرمیاہ نے تقریباً 2000 کلومیٹر (‏1200 میل)‏ کا سفر کِیا اور شاید اِس میں کئی مہینے لگے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں