یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ب‌پ سبق 9 ص.‏ 20-‏21
  • یرمیاہ—‏بُرے لوگوں میں ایک دلیر آدمی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یرمیاہ—‏بُرے لوگوں میں ایک دلیر آدمی
  • بچوں کو پاک کلام سے سکھائیں
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ نے یرمیاہ کو مُنادی کرنے بھیجا
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • یرمیاہ نے خدا کی خدمت نہ چھوڑی
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • یرمیاہ کی طرح دلیر بنیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
  • یرمیاہ نبی کی بہادری
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
مزید
بچوں کو پاک کلام سے سکھائیں
ب‌پ سبق 9 ص.‏ 20-‏21

سبق 9

یرمیاہ—‏بُرے لوگوں میں ایک دلیر آدمی

لوگ یرمیاہ پر غصہ کیوں ہو رہے ہیں؟‏

خدا نے کچھ آدمیوں کے ذریعے یرمیاہ کو بچا لیا۔‏

جب ہم دوسروں کو یہوواہ خدا کے بارے میں بتاتے ہیں تو کبھی‌کبھی وہ ہمارا مذاق اُڑاتے ہیں یا ہم پر غصہ ہوتے ہیں۔ اِس وجہ سے شاید ہم سوچیں کہ ہم آئندہ اُن کو یہوواہ خدا کے بارے میں نہیں بتائیں گے۔ کیا آپ کے ساتھ بھی کبھی ایسا ہوا ہے؟—‏ بائبل میں ایک آدمی کے بارے میں بتایا گیا ہے جو یہوواہ خدا سے بہت پیار کرتا تھا۔ لیکن ایک وقت آیا جب اُس نے سوچا کہ وہ آئندہ یہوواہ خدا کے بارے میں بات نہیں کرے گا۔ اُس آدمی کا نام یرمیاہ تھا۔ آئیں، یرمیاہ کی کہانی پڑھتے ہیں۔‏

جب یرمیاہ جوان تھے تو یہوواہ خدا نے اُن سے کہا:‏  ”‏لوگوں  سے  کہو کہ  بُرے کام کرنا چھوڑ دیں ورنہ مَیں اُنہیں سزا دوں گا۔“‏ یرمیاہ کو یہ بات بتانا بہت مشکل لگا اور وہ بہت ڈر گئے۔ یرمیاہ نے خدا سے کہا:‏ ”‏یہوواہ خدا!‏  میرے لیے لوگوں کو یہ بات بتانا بہت مشکل ہے۔ مَیں تو ابھی بچہ ہوں۔“‏ لیکن یہوواہ خدا نے یرمیاہ سے کہا:‏ ”‏ڈرو نہیں، یرمیاہ!‏ مَیں تمہاری مدد کروں گا۔“‏

یہوواہ خدا کی بات سُن کر یرمیاہ کو بہت حوصلہ ملا۔  اِس  لیے  وہ لوگوں کو یہوواہ خدا کی بات بتانے لگے۔ کیا لوگوں نے یرمیاہ کی بات مانی؟—‏ نہیں۔ وہ یرمیاہ کا مذاق اُڑانے لگے اور اُن پر بہت غصہ ہوئے۔ کچھ لوگ تو اُن کو مار دینا چاہتے تھے۔ یہ سب دیکھ کر یرمیاہ کو کیسا لگا؟—‏ وہ بہت ڈر گئے۔ اُنہوں نے کہا:‏ ”‏اب مَیں لوگوں کے ساتھ یہوواہ خدا کے بارے میں کبھی بات نہیں کروں گا۔“‏ لیکن کیا یرمیاہ نے سچ‌مچ لوگوں کو خدا کے بارے میں بتانا چھوڑ دیا؟—‏ نہیں۔ وہ یہوواہ خدا  سے بہت پیار کرتے تھے اور اِس لیے وہ لوگوں کو یہوواہ خدا کے بارے میں بتاتے رہے۔ یرمیاہ نے ہمت نہیں ہاری۔ اِس لیے یہوواہ خدا نے اُن کی جان بچائی۔ پتہ ہے کیسے؟‏

ایک دفعہ کچھ بُرے آدمیوں نے یرمیاہ کو ایک کنوئیں میں پھینک دیا۔ یہ کنواں بہت گہرا تھا اور کیچڑ سے بھرا تھا۔ یہاں نہ پانی تھا اور نہ کھانا۔ بُرے آدمی چاہتے تھے کہ یرمیاہ یہاں بھوکے مر جائیں۔ لیکن یہوواہ خدا نے یرمیاہ کی مدد کی اور اُن کو بچا لیا۔‏

آپ نے یرمیاہ کی کہانی سے کیا سیکھا؟—‏ حالانکہ یرمیاہ کو  کبھی‌کبھی ڈر  لگا لیکن وہ پھر بھی لوگوں کو یہوواہ خدا کے بارے میں بتاتے رہے۔ جب آپ دوسروں کو یہوواہ خدا کے بارے میں بتاتے ہیں تو شاید وہ آپ کا مذاق اُڑائیں یا آپ پر غصہ ہوں۔ اور اِس وجہ سے شاید آپ یہوواہ خدا کے بارے میں بات کرنے سے شرمائیں یا آپ کو ڈر لگے۔ لیکن کبھی بھی یہوواہ خدا کے بارے میں بات کرنا نہ چھوڑیں۔ یہوواہ خدا نے یرمیاہ کی مدد کی تھی اور وہ آپ کی بھی مدد کرے گا۔‏

اپنی بائبل میں اِن آیتوں کو پڑھیں:‏

  • یرمیاہ 1:‏4-‏8؛‏ 20:‏7-‏9؛‏ 26:‏8-‏19،‏ 24؛‏ 38:‏6-‏13

سوال:‏

  • یہوواہ خدا نے یرمیاہ کو کیا کرنے کو کہا؟‏

  • یرمیاہ نے کیوں سوچا کہ وہ آئندہ یہوواہ خدا کے بارے میں بات نہیں کریں گے؟‏

  • یہوواہ خدا نے یرمیاہ کی مدد کیسے کی؟‏

  • آپ نے یرمیاہ کی کہانی سے کیا سیکھا ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں