یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ17 مارچ ص.‏ 5
  • کتاب ”‏خدا کی سنیں“‏ کو اِستعمال کرنے کا طریقہ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کتاب ”‏خدا کی سنیں“‏ کو اِستعمال کرنے کا طریقہ
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • لوگوں کو تعلیم دیں تاکہ وہ خدا کی سنیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • آپ بروشر ”‏خدا کی طرف سے خوشخبری“‏ کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • خدا کے تقاضوں کی بابت سیکھنے میں لوگوں کی مدد کرنے کیلئے ایک نیا ہتھیار
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1997ء
  • قاعدہ اور کتاب ”‏اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏“‏ کو اِستعمال کریں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
م‌زخ17 مارچ ص.‏ 5

مسیحیوں کے طور پر زندگی

کتاب ”‏خدا کی سنیں‏“‏ کو اِستعمال کرنے کا طریقہ

خدا کی سنیں

کتاب ‏”‏خدا کی سنیں“‏ کو اِس لیے تیار کِیا گیا ہے تاکہ تصویروں کے ذریعے اُن لوگوں کو بائبل کی بنیادی سچائیاں سکھائی جا سکیں جو پڑھ نہیں سکتے۔ ہر باب دو صفحوں کا ہے اور اِس میں کافی تصویریں ہیں۔ ہر تصویر کے ساتھ ایک نشان ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ اِس کے بعد کس تصویر پر بات کی جائے۔‏

کتاب ‏”‏خدا کی سنیں اور زندگی پائیں“‏ میں وہی تصویریں ہیں جو کتاب ‏”‏خدا کی سنیں“‏ میں ہیں۔ لیکن اِس میں زیادہ عبارتیں لکھی ہیں۔ اِس لیے اِسے اُن لوگوں کو تعلیم دینے کے لیے اِستعمال کِیا جا سکتا ہے جو تھوڑا بہت پڑھ سکتے ہیں۔ جب طالبِ‌علم کتاب ‏”‏خدا کی سنیں“‏ کو اِستعمال کرتا ہے تو بہت سے مبشر کورس کراتے وقت اپنی آسانی کے لیے کتاب ‏”‏خدا کی سنیں اور زندگی پائیں“‏ کو اِستعمال کرتے ہیں۔ بہت سے صفحوں کے آخر میں ایک بکس میں اِضافی معلومات دی گئی ہے۔ طالبِ‌علم کی صلاحیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے اِس پر بھی بات کی جا سکتی ہے۔‏

بائبل کورس کے دوران عورت کتاب ”‏خدا کی سنیں“‏ کو اِستعمال کر رہی ہے اور بہن کتاب ”‏خدا کی سنیں اور زندگی پائیں“‏ کو اِستعمال کر رہی ہے۔‏

اِن میں سے کسی بھی کتاب کو کبھی بھی پیش کِیا جا سکتا ہے، چاہے اِنہیں اُس مہینے میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہو یا نہیں۔ بائبل کورس کراتے وقت لوگوں کو تصویروں کی مدد سے بائبل میں درج واقعات سمجھائیں۔ کورس کرنے والے شخص سے سوال کریں تاکہ وہ اپنے خیالات کا اِظہار کر سکے اور آپ بھی دیکھ سکیں کہ وہ بات کو سمجھ رہا ہے یا نہیں۔ ہر صفحے کے آخر میں دی گئی آیتوں کو پڑھیں اور اِن پر بات کریں۔ اِس کتاب سے کورس کرانے کے بعد کتاب ‏”‏پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں“‏ سے کورس کرائیں تاکہ کورس کرنے والا شخص بپتسمہ لینے کے لیے تیار ہو سکے۔‏

کتاب ”‏خدا کی سنیں“‏ میں سے آدم اور حوا کے بارے میں ایک سبق
    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں