یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏12 ص.‏ 2-‏3
  • لوگوں کو تعلیم دیں تاکہ وہ خدا کی سنیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • لوگوں کو تعلیم دیں تاکہ وہ خدا کی سنیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • ملتا جلتا مواد
  • کتاب ”‏خدا کی سنیں“‏ کو اِستعمال کرنے کا طریقہ
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
  • آپ بروشر ”‏خدا کی طرف سے خوشخبری“‏ کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • اپنی خدمتگزاری میں مختلف بروشروں کو استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • بروشر—‏خدمتگزاری کیلئے قیمتی اوزار
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
خدم 7/‏12 ص.‏ 2-‏3

لوگوں کو تعلیم دیں تاکہ وہ خدا کی سنیں

۱.‏ (‏الف)‏ صوبائی اجتماع ”‏خدا کی بادشاہت آئے!‏“‏ پر ہمیں کون‌سے بروشر ملے؟ (‏ب)‏ اِن بروشروں میں کیا خوبی ہے؟‏

۱ صوبائی اجتماع ”‏خدا کی بادشاہت آئے!‏“‏ پر ہمیں دو نئے بروشر ملے جن کے عنوان یہ تھے:‏ خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں اور خدا کی سنیں۔‏ اِن دونوں بروشروں میں تحریر بہت کم ہے اِس لئے اِن کا ترجمہ زیادہ جلدی اور آسانی سے کِیا جا سکتا ہے۔ اِس وجہ سے جب بروشر خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں کو انگریزی زبان میں شائع کِیا گیا تو اُس وقت ۴۳۱ زبانوں میں اِس کا ترجمہ کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔‏

۲.‏ یہ بروشر کن لوگوں کے لئے فائدہ‌مند ہوں گے؟‏

۲ یہ بروشر کن لوگوں کے لئے فائدہ‌مند ہوں گے؟ اِن بروشروں کو خاص طور پر اِن صورتوں میں استعمال کِیا جا سکتا ہے:‏

‏• ایک مبشر کو صاحبِ‌خانہ سے پہلی ملاقات یا دوبارہ ملاقات کرتے ہوئے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اَن‌پڑھ ہے یا اچھی طرح سے پڑھ نہیں سکتا۔‏

‏• ایک مبشر ایسے لوگوں سے بات کرتا ہے جن کی زبان میں ہماری بہت کم یا کوئی بھی کتابیں نہیں ہیں۔ یا پھر کسی علاقے میں زیادہ‌تر لوگ اُس زبان کو پڑھ نہیں سکتے جس میں وہ عام طور پر بات کرتے ہیں۔‏

‏• ایک مبشر بہرے لوگوں کو اشاروں کی زبان میں خوشخبری سناتا ہے۔‏

‏• ماں یا باپ اپنے چھوٹے بچے کو بائبل کی تعلیم دیتا ہے جس کو ابھی پڑھنا نہیں آتا۔‏

۳.‏ بروشر خدا کی سنیں میں کون‌سی خصوصیات پائی جاتی ہیں؟‏

۳ اِن بروشروں میں کیا خصوصیات ہیں؟‏ بروشر خدا کی سنیں میں بہت ہی کم عبارتیں ہیں۔ عام طور پر ہر صفحے کے آخر پر صرف ایک آسان سا جملہ اور بائبل کا کوئی حوالہ دیا گیا ہے جس کے ذریعے اہم نکتوں پر توجہ دِلائی گئی ہے۔ اِس بروشر میں اِتنی کم عبارتیں کیوں ہیں؟ فرض کریں کہ کوئی شخص آپ کو کسی ایسی زبان میں کوئی کتاب دیتا ہے جس کی الف‌ب بھی آپ کو نہیں آتی۔ چاہے اِس کتاب میں کتنی بھی خوبصورت تصویریں ہوں، کیا آپ اِس میں دلچسپی لیں گے؟ بہت سے لوگ ایسی کتاب میں دلچسپی نہیں لیں گے۔ اِسی طرح اَن‌پڑھ لوگ جب کوئی ایسی کتاب دیکھتے ہیں جس میں تحریر ہے تو وہ اکثر احساسِ‌کمتری میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ اِس لئے بروشر خدا کی سنیں کے ہر صفحے پر بڑی بڑی تصویریں ہیں اور اکثر تصویروں کے ساتھ ایک نشان دیا گیا ہے جو اگلی تصویر کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ یوں ایک کے بعد ایک تصویر پر آسانی سے بات کی جا سکتی ہے۔‏

۴.‏ بروشر خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں میں کون‌سی خصوصیات پائی جاتی ہیں؟‏

۴ بروشر خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں میں وہی تصویریں ہیں جو بروشر خدا کی سنیں میں ہیں۔ اِس بروشر کو اُن لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرنے کے لئے تیار کِیا گیا ہے جو اچھی طرح پڑھ نہیں سکتے یا پڑھنا سیکھ رہے ہیں۔ اِس بروشر کو ایسے مبشر بھی استعمال کر سکتے ہیں جو کسی شخص کے ساتھ بروشر خدا کی سنیں سے مطالعہ کر رہے ہیں۔ اِس بروشر کا ہر باب دو صفحوں پر مشتمل ہے۔ ہر باب کے شروع میں ایک سوال دیا گیا ہے جس کا جواب پورے باب میں دیا گیا ہے۔ تصویروں کے ساتھ اِن کی وضاحتیں اور بائبل کے کچھ حوالے دئے گئے ہیں۔ بہت سے ابواب کے آخر میں کونے پر ایک بکس دیا گیا ہے جس میں کچھ اَور نکتے بتائے گئے ہیں اور بائبل کے حوالے دئے گئے ہیں۔ اِن پر اُس صورت میں بات کی جا سکتی ہے اگر مبشر کو لگتا ہے کہ اِس سے مطالعہ کرنے والے شخص کو فائدہ ہوگا۔‏

۵.‏ ہم کب اور کیسے اِن بروشروں کو پیش کر سکتے ہیں؟‏

۵ آپ اِن بروشروں کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟‏ گھرگھر مُنادی کے دوران جب بھی آپ مناسب سمجھتے ہیں، آپ اِن دونوں میں سے کوئی بھی بروشر پیش کر سکتے ہیں، چاہے وہ اُس مہینے کی پیشکش میں شامل ہو یا نہیں۔ (‏بکس ”‏آپ اِن بروشروں کو کیسے پیش کر سکتے ہیں؟“‏ کو دیکھیں۔)‏ آپ کسی شخص سے دوبارہ ملاقات کرتے وقت بھی اِن بروشروں کو پیش کر سکتے ہیں۔ آپ اُس سے کہہ سکتے ہیں:‏ ”‏مَیں آپ کے لئے کچھ لے کر آیا ہوں۔“‏ اور پھر آپ اُسے بروشر دے سکتے ہیں۔‏

۶.‏ ہم اِن بروشروں کے ذریعے لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کیسے کر سکتے ہیں؟‏

۶ بروشر خدا کی سنیں میں سوال نہیں ہیں اِس لئے جب آپ کسی شخص کے ساتھ اِس کا مطالعہ کریں گے تو آپ اُس طرح سوال جواب نہیں کر سکیں گے جس طرح آپ کتاب پاک صحائف کی تعلیم کے مطالعہ کے دوران کرتے ہیں۔ ہر ملک کے لوگ کہانیاں سننا پسند کرتے ہیں۔ اِس لئے بروشر میں دی گئی تصویروں کے ذریعے لوگوں کو ایسی کہانیاں سنائیں جو بائبل میں درج ہیں۔ بتائیں کہ تصویروں میں کیا ہو رہا ہے۔ پُرجوش انداز میں کہانیاں سنائیں۔ تصویروں کے بارے میں چھوٹے‌چھوٹے سوال پوچھیں۔ ہر صفحے کے آخر پر دی گئی آیتوں کو پڑھیں اور اِنہیں سمجھنے میں اُن کی مدد کریں۔ صرف خود نہ بولیں بلکہ اُنہیں بھی بات‌چیت میں شامل کریں۔ سوال پوچھیں تاکہ آپ اندازہ لگا سکیں کہ اُنہیں سمجھ آ رہی ہے یا نہیں۔ اگر ایک شخص بروشر خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں سے مطالعہ کر رہا ہے تو ہر تصویر کے ساتھ دی گئی عبارت اور بائبل کے حوالوں کو مل کر پڑھیں۔‏

۷.‏ ہم بائبل کا مطالعہ کرنے والے شخص کی مدد کیسے کر سکتے ہیں تاکہ وہ سچائی کی راہ میں ترقی کر سکے؟‏

۷ اُن کو اَور بھی سیکھنے میں مدد دیں:‏ جب آپ ایک اَن‌پڑھ شخص کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں تو شاید اُس کے دل میں یہ خواہش پیدا ہو کہ وہ پڑھنا سیکھے تاکہ وہ خود خدا کے کلام کو پڑھ سکے۔ (‏زبور ۱:‏۱-‏۳؛‏ یوح ۱۷:‏۳‏)‏ اگر آپ کسی کے ساتھ بروشر خدا کی سنیں کا مطالعہ کر رہے ہیں تو کچھ وقت کے بعد آپ اُسے بتا سکتے ہیں کہ اگر وہ چاہے تو آپ اُسے پڑھنا سکھا سکتے ہیں۔ پھر آپ بروشر خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں سے مطالعہ جاری رکھ سکتے ہیں۔ جب ایک شخص اِن دونوں بروشروں میں سے کسی کا مطالعہ ختم کر لیتا ہے تو وہ بپتسمہ لینے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔ اِس لئے آپ کو اُس کے ساتھ کتاب پاک صحائف کی تعلیم یا کسی اَور مناسب کتاب یا بروشر کا مطالعہ کرنا چاہئے تاکہ وہ بائبل کی بنیادی سچائیوں کو پوری طرح سے سمجھ سکے۔‏

۸.‏ آپ اِن دو نئے بروشروں کی قدر کیوں کرتے ہیں؟‏

۸ ہمیشہ کی زندگی پانے کے لئے لوگوں کو کائنات کے خالق کی سننی پڑے گی۔ (‏یسع ۵۵:‏۳‏)‏ یہوواہ خدا کی مرضی یہ ہے کہ ”‏ہر طرح کے لوگ“‏ اُس کی سنیں اور اِن میں اَن‌پڑھ لوگ بھی شامل ہیں۔ (‏۱-‏تیم ۲:‏۳، ۴‏، نیو ورلڈ ٹرانسلیشن)‏ ہم اِن دو نئے بروشروں کے ذریعے لوگوں کو سکھا سکتے ہیں کہ خدا کی سننے کے لئے اُن کو کیا کرنا چاہئے۔ واقعی ہم اِن بروشروں کی بڑی قدر کرتے ہیں!‏

‏[‏صفحہ ۳ پر بکس]‏

آپ اِن بروشروں کو کیسے پیش کر سکتے ہیں؟‏

صاحبِ‌خانہ کو صفحہ ۲ اور ۳ کی تصویر دِکھائیں اور اُس سے پوچھیں:‏ ”‏اگر پوری دُنیا اِس طرح ہوتی تو آپ کو کیسا لگتا؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ خدا نے اپنے کلام میں وعدہ کِیا ہے کہ جلد ہی پوری دُنیا پر ایسے حالات ہوں گے۔ خدا جنگیں، بیماریاں، غربت وغیرہ ختم کر دے گا۔ اُس وقت زندگی بہت اچھی ہوگی۔ ذرا غور کریں کہ ہمیں کیا کرنا چاہئے تاکہ ہم ایسی دُنیا میں رہ سکیں۔ [‏یسعیاہ ۵۵:‏۳ کو پڑھیں۔ یہ آیت صفحہ ۳ پر دی گئی ہے۔]‏ اِس آیت میں لکھا ہے کہ ہمیں خدا کے پاس آنا چاہئے اور اُس کی سننی چاہئے۔ لیکن خدا ہم سے کیسے بات کرتا ہے؟“‏ صفحہ ۴ اور ۵ پر بات کرکے اِس سوال کا جواب دیں۔ اگر صاحبِ‌خانہ کے پاس وقت نہیں ہے تو اُسے بروشر دیں اور کسی اَور وقت اِس سوال پر بات کرنے کا بندوبست بنائیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں