یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ17 فروری ص.‏ 4
  • کتابوں اور رسالوں کو سمجھ‌داری سے اِستعمال کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کتابوں اور رسالوں کو سمجھ‌داری سے اِستعمال کریں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • بائبل پر مبنی مطبوعات کا دانشمندی سے استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • مختلف زبانوں والے علاقے میں لٹریچر پیش کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • ‏”‏مَیں آپ کے رسالے تب لوں گا جب آپ میری کتابیں لیں گے“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
م‌زخ17 فروری ص.‏ 4
یہوواہ کے گواہ ایک عورت کو کتاب ”‏خدا کی طرف سے خوشخبری“‏ سے پیغام دے رہے ہیں جسے وہ دھیان سے سُن رہی ہے۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

کتابوں اور رسالوں کو سمجھ‌داری سے اِستعمال کریں

یسوع مسیح نے کہا:‏ ”‏آپ نے مُفت پایا ہے اِس لیے مُفت دیں۔“‏ (‏متی 10:‏8‏)‏ جب ہم لوگوں کو بائبل یا اِس پر مبنی کتابیں اور رسالے دیتے ہیں تو ہم اُن سے پیسے نہیں لیتے۔ (‏2-‏کُر 2:‏17‏)‏ یوں ہم یسوع مسیح کی ہدایت پر عمل کرتے ہیں۔ لیکن اِن کتابوں اور رسالوں میں خدا کے کلام کی بیش‌قیمت سچائیاں پائی جاتی ہیں۔ اِن کتابوں اور رسالوں کو چھاپنے اور اِنہیں دُنیا بھر میں موجود ہماری کلیسیاؤں تک پہنچانے کے لیے بڑی محنت اور پیسہ لگتا ہے۔ اِس لیے ہمیں صرف اُتنی ہی کتابیں اور رسالے لینے چاہئیں جتنی ہمیں ضرورت ہے۔‏

دوسروں کو کتابیں یا رسالے دیتے وقت ہمیں سمجھ‌داری سے کام لینا چاہیے، یہاں تک کہ عوامی جگہوں پر گواہی دیتے وقت بھی۔ (‏متی 7:‏6‏)‏ ہر آنے جانے والے کو کتابیں اور رسالے تھمانے کی بجائے اُس سے بات کرنے کی کوشش کریں تاکہ آپ جان سیکھیں کہ وہ ہمارے پیغام میں کتنی دلچسپی رکھتا ہے۔ کیا آپ ساتھ دیے گئے بکس میں سے کسی ایک سوال کا جواب ہاں میں دے سکتے ہیں؟ اگر ہم یہ اندازہ نہیں لگا پاتے کہ ایک شخص ہمارے پیغام میں دلچسپی لے رہا ہے یا نہیں تو بہتر ہوگا کہ ہم اُسے کوئی پرچہ دیں۔ لیکن اگر وہ ہمارا کوئی رسالہ یا کتاب مانگتا ہے تو ہم خوشی سے اُسے دیں گے۔—‏امثا 3:‏27، 28‏۔‏

کیا وہ شخص .‏ .‏ .‏

  • ہماری بات کو دھیان سے سُن رہا ہے؟‏

  • بات‌چیت میں حصہ لے رہا ہے؟‏

  • ہماری کتابیں یا رسالے پڑھنا چاہتا ہے؟‏

  • عطیات دینا چاہتا ہے؟‏

  • پاک کلام کے پیغام کو خوشی سے قبول کر رہا ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں