یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ16 اکتوبر ص.‏ 8
  • کیا آپ رابطے کے کارڈز اِستعمال کر رہے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ رابطے کے کارڈز اِستعمال کر رہے ہیں؟‏
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • خون سے پرہیز کے سلسلے میں ہماری مدد کیلئے فراہمیاں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • مُنادی کے دوران JW.ORG کا صفحۂ‌اوّل اِستعمال کریں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏ویب‌سائٹ JW.ORG کو اِستعمال کرنا سیکھیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
م‌زخ16 اکتوبر ص.‏ 8

مسیحیوں کے طور پر زندگی

کیا آپ رابطے کے کارڈز اِستعمال کر رہے ہیں؟‏

یہوواہ کا ایک گواہ ایک شخص کو رابطے کا کارڈ دے رہا ہے۔‏

چونکہ بڑی مصیبت نزدیک ہے اِس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک بادشاہت کا پیغام پہنچایا جائے۔ (‏امثا 24:‏11، 12،‏ 20‏)‏ اِس مقصد کے لیے ہم رابطے کے کارڈز اِستعمال کر سکتے ہیں۔ اِن کارڈز کے ذریعے لوگوں کی توجہ خدا کے کلام اور ہماری ویب‌سائٹ کی طرف دِلائی جا سکتی ہے۔ کارڈز پر ایک کوڈ ہے جسے سکین کرنے سے ویڈیو بائبل میں دلچسپی کیوں لیں؟‏ کُھل جاتی ہے۔ اِن کارڈز کے ذریعے لوگوں کو بائبل کورس کرنے یا مزید معلومات حاصل کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ کچھ لوگ ہماری مطبوعات تو نہیں لیتے لیکن وہ ہماری ویب‌سائٹ دیکھنے پر راضی ہو جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو رابطے کا کارڈ دینے سے نہ ہچکچائیں۔ لیکن یہ کارڈ اُن لوگوں کو نہ دیں جو ہمارے پیغام میں دلچسپی نہیں لیتے۔‏

اپنے روزمرہ کاموں کے دوران جب آپ کسی سے ملتے ہیں تو آپ اُس سے کہہ سکتے ہیں:‏ ”‏مَیں آپ کو ایک کارڈ دینا چاہتا ہوں۔ اِس کارڈ میں ایک ویب‌سائٹ کے بارے میں بتایا گیا ہے جس پر مختلف موضوعات کے متعلق معلومات اور ویڈیوز ہیں۔“‏ (‏یوح 4:‏7‏)‏ اِس طرح اُس شخص کے دل میں شوق پیدا ہوگا کہ وہ ہماری ویب‌سائٹ کو دیکھے۔ رابطے کے کارڈز کا سائز چھوٹا ہے اِس لیے آپ اِنہیں ہر وقت اپنے پاس رکھ سکتے ہیں اور کسی بھی موقعے پر اِستعمال کر سکتے ہیں۔‏

رابطے کا کارڈ اُس وقت دیں .‏ .‏ .‏

  • جب آپ غیرمنظم گواہی دے رہے ہوں۔‏

  • جب آپ کاروباری جگہ پر گواہی دے رہے ہوں۔‏

  • جب کوئی شخص ہمارے پیغام کو سنے لیکن ہماری مطبوعات نہ لے۔‏

رابطے کے کارڈ پر بائبل نظر آ رہی ہے۔‏
رابطے کے کارڈ پر نظر آ رہا ہے کہ یہوواہ کی ایک گواہ ایک عورت کے ساتھ بائبل کی آیت پڑھ رہی ہے۔‏
رابطے کے کارڈ پر نظر آ رہا ہے کہ یہوواہ کا ایک گواہ ایک خاندان کو بائبل کورس کروا رہا ہے۔‏
رابطے کے کارڈ کا پچھلا حصہ

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں