یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ23 ستمبر ص.‏ 16
  • مُنادی کے دوران JW.ORG کا صفحۂ‌اوّل اِستعمال کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مُنادی کے دوران JW.ORG کا صفحۂ‌اوّل اِستعمال کریں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ویب سائٹ کو اِستعمال کرنے کے حوالے سے مشورہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2023ء
  • کیا آپ نے کبھی سوچا ہے؟‏
    جاگو!‏—‏2019ء
  • مطالعہ کرنے کے لیے مشورہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2023ء
  • کیا آپ رابطے کے کارڈز اِستعمال کر رہے ہیں؟‏
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
م‌زخ23 ستمبر ص.‏ 16
jw.org کے صفحۂ‌اوّل کی تصویریں جس میں فرق فرق زبانوں میں مضمون دِکھائے جا رہے ہیں۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

مُنادی کے دوران JW.ORG کا صفحۂ‌اوّل اِستعمال کریں

ہماری ویب‌سائٹ کے صفحۂ‌اوّل پر ایسی ویڈیوز اور مضمون ڈالے جاتے ہیں جو اُن لوگوں کو بہت دلچسپ لگتے ہیں جو خدا کے بارے میں سیکھنا چاہتے ہیں۔ (‏اعما 13:‏48‏)‏ اِس پر اکثر ایسے موضوعات پر توجہ دِلائی جاتی ہے جن کے بارے میں لوگ بات کر رہے ہوتے ہیں یا جن کے بارے میں خبریں چل رہی ہوتی ہیں۔‏

آپ مُنادی کے دوران jw.org کے صفحۂ‌اوّل کو کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟‏

  • باقاعدگی سے ویب‌سائٹ پر جائیں‏۔ دیکھیں کہ آج‌کل صفحۂ‌اوّل پر کیا دِکھایا جا رہا ہے اور پھر سوچیں کہ آپ اِس سے کسی ایسے شخص کی مدد کیسے کر سکتے ہیں جو ہمارے پیغام میں دلچسپی لے رہا ہے۔ (‏حال ہی میں صفحۂ‌اوّل پر نمایاں کیے گئے مضمون اور ویڈیوز دیکھنے کے لیے صفحۂ‌اوّل پر ”‏مزید دیکھیں“‏ پر کلک کریں۔)‏ اگر آپ ویب‌سائٹ پر ڈالی جانے والی معلومات کو دیکھتے رہیں گے تو آپ نئے نئے طریقوں سے دوسروں کو گواہی دے پائیں گے۔‏

  • بات‌چیت شروع کرنے کے لیے صفحۂ‌اوّل پر نمایاں کیے گئے مضامین اور ویڈیوز کو اِستعمال کریں۔‏ اِن مضامین اور ویڈیوز سے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہمارے علاقے کے لوگ آج‌کل شاید کس بارے میں سوچ رہے ہوں۔‏

  • لوگوں کو صفحۂ‌اوّل دِکھائیں۔‏ کچھ خاص موضوعات پر اُن کی توجہ دِلائیں اور اُنہیں دِکھائیں کہ وہ خود ویب‌سائٹ کے فرق فرق حصوں کو کیسے کھول سکتے ہیں۔‏

  • لنک شیئر کریں‏۔ کچھ لوگ ہم سے مل کر بات‌چیت کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔ لیکن اُنہیں ہماری ویب‌سائٹ اِستعمال کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ اِس لیے اُنہیں صفحۂ‌اوّل کا لنک یا کسی ایسے مضمون یا ویڈیو کا لنک بھیجیں جسے صفحۂ‌اوّل پر نمایاں کِیا گیا ہو۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں