یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ16 جنوری ص.‏ 2
  • عبادت‌گاہوں کی تعمیر اور دیکھ‌بھال کے شرف کی قدر کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • عبادت‌گاہوں کی تعمیر اور دیکھ‌بھال کے شرف کی قدر کریں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏
  • یہ ہماری عبادت‌گاہ ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • عبادت‌گاہ کی دیکھ‌بھال اور مرمت کے لیے
    آپ کے عطیات کیسے اِستعمال کیے جاتے ہیں؟‏
  • اپنی پرستش کی جگہ کو صاف‌ستھرا رکھیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • شاندار ترقی فوری توسیع کا تقاضا کرتی ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
م‌زخ16 جنوری ص.‏ 2

مسیحیوں کے طور پر زندگی

عبادت‌گاہوں کی تعمیر اور دیکھ‌بھال کے شرف کی قدر کریں

ہیکل کی تعمیر کے لیے سخت محنت اور بہت سے وسائل کی ضرورت تھی۔ اور بنی‌اِسرائیل نے بڑے جوش‌وخروش سے اِس تعمیراتی منصوبے کی حمایت کی۔ (‏1-‏توا 29:‏2-‏9؛‏ 2-‏توا 6:‏7، 8‏)‏ ہیکل کی تعمیر کے بعد بنی‌اِسرائیل نے جتنی لگن سے اِس کی دیکھ‌بھال کی، اُس سے ظاہر ہوا کہ وہ خدا کی عبادت کو اہمیت دیتے ہیں یا نہیں۔ (‏2-‏سلا 22:‏3-‏6؛‏ 2-‏توا 28:‏24؛‏ 29:‏3‏)‏ آج بھی یہوواہ کے بندے اپنی عبادت‌گاہوں کی تعمیر، صفائی اور دیکھ‌بھال میں بہت سا وقت اور توانائی صرف کرتے ہیں اور اِس کام کو عبادت کا اہم حصہ خیال کرتے ہیں۔ یہوواہ خدا کے ساتھ مل کر یہ کام کرنا واقعی ایک بہت بڑا شرف ہے!‏—‏زبور 127:‏1؛‏ مکا 7:‏15‏۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • ایک عورت اپنی کُرسی کے آس‌پاس سے چیزیں اُٹھا رہی ہے۔‏

    اِجلاس کے بعد ہال کی سب چیزوں کو ترتیب سے رکھیں یا کم از کم جس جگہ آپ بیٹھے تھے، اُسے صحیح حالت میں چھوڑیں۔‏

  • کنگڈم ہال کی صفائی ہو رہی ہے۔‏

    ہال کی صفائی اور دیکھ‌بھال میں حصہ لیں۔ جتنے زیادہ لوگ اِس کام میں حصہ لیں گے، اُتنا ہی مزہ آئے گا اور کام بھی جلد ہو جائے گا۔‏‏—‏خدا کی محبت،‏ ص.‏ 92، پ.‏ 18‏۔‏

  • عطیات کے ڈبے میں پیسے ڈالے جا رہے ہیں۔‏

    عطیات دیں۔ یہوواہ خدا دو چھوٹے سِکوں کی بھی بڑی قدر کرتا ہے بشرطیکہ یہ خوشی سے دیے جائیں۔—‏مر 12:‏41-‏44‏۔‏

  • ایک عبادت‌گاہ میں رنگ کِیا جا رہا ہے۔‏

    اگر آپ کے لیے ممکن ہے تو یہوواہ خدا کی تنظیم کے تعمیراتی منصوبوں میں حصہ لیں۔ اِس کے لیے ضروری نہیں کہ  آپ تعمیراتی کام میں کوئی ہنر رکھتے ہوں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں