رسالے کیسے پیش کریں؟
مینارِنگہبانی اکتوبر-دسمبر
”آجکل لوگوں کو طرح طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ذرا دیکھیں کہ یسوع مسیح نے پریشانیوں کے بارے میں کیا کہا۔ [متی 6:25 کو پڑھیں۔] آپ کے خیال میں کیا اِس بات پر عمل کرنے سے ہم اپنی پریشانیوں سے نمٹ سکتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ جب ہم مالی مسائل، گھریلو مشکلات یا جان کے خطرے کی وجہ سے پریشان ہوتے ہیں تو پاک کلام کی ہدایتوں پر عمل کرنے سے ہمیں کیا فائدہ ہوتا ہے۔“
جاگو! اکتوبر-دسمبر
”بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ ”دُنیا پیسے سے چلتی ہے۔“ لیکن کیا پیسے کو حد سے زیادہ اہمیت دینا نقصاندہ ہو سکتا ہے؟ آپ کا کیا خیال ہے؟ [جواب دینے دیں۔] دیکھیں کہ پاک کلام میں اِس بارے میں کیا کہا گیا ہے۔ [1-تیمُتھیُس 6:9 کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ ہم پیسے کے بارے میں مناسب نظریہ کیسے اپنا سکتے ہیں۔“