رسالے کیسے پیش کریں؟
جنوری-مارچ
”جب جنگ ہوتی ہے تو دونوں فوجوں کو لگتا ہے کہ خدا اُن کی طرف ہے۔ آپ کے خیال میں خدا جنگوں کو کیسا خیال کرتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ خدا نے کچھ جنگیں کیوں کروائیں۔ اِس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خدا جلد ہی جنگوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دے گا۔“ زبور 46:9 کو پڑھیں اور رسالے پیش کریں۔
جنوری-مارچ
”ہر شخص چاہتا ہے کہ اُس کے گھر میں امن اور سکون ہو۔ آپ کے خیال میں ہم سب کیا کر سکتے ہیں تاکہ گھر میں لڑائی جھگڑا نہ ہو؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ خدا کے کلام میں اِس سلسلے میں کیا مشورہ دیا گیا ہے۔ [امثال 26:20 کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں اَور بھی مشورے دیے گئے ہیں جن پر عمل کرنے سے ہم اپنے گھر کے ماحول کو خوشگوار رکھ سکتے ہیں۔“