5 اکتوبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
5 اکتوبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر 27 اور دُعا
کلیسیائی بائبل مطالعہ:
خدا کی محبت، باب. 2، پ. 12-21؛ ص. 24 پر بکس (30 منٹ)
مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: 1-تواریخ 1-4 (8 منٹ)
نمبر 1: 1-تواریخ 1:28-42 (3 منٹ یا اِس سے کم)
نمبر 2: مخالفت، اذیت—موضوع: مسیحیوں کی مخالفت کرنے کی وجہ (بائبل موضوعات 32اے) (5 منٹ)
نمبر 3: مخالفِمسیح کون ہے؟ (جاگو01 8/8 ص. 20، 21) (5 منٹ)
خدمتی اِجلاس:
ماہانہ موضوع: ’خوشخبری کی گواہی دیں۔‘—اعما 20:24۔
10 منٹ: اکتوبر میں رسالوں کی پیشکش۔ سامعین سے باتچیت۔ شروع میں دو منظروں میں دِکھائیں کہ اِس صفحے پر دی گئی تجاویز کو اِستعمال کرتے ہوئے رسالوں کو کیسے پیش کِیا جا سکتا ہے۔ پھر رسالوں کے لیے دی گئی پیشکش پر حصہبہحصہ بات کریں۔
10 منٹ: علاقائی اِجتماع کے لیے یاددہانیاں۔ اِس حصے کو کلیسیا کا سیکریٹری پیش کرے۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری اپریل 2015ء، صفحہ 5، 6 پر سامعین سے باتچیت کریں۔ مضمون میں بائبل کے جن اصولوں کا ذکر کِیا گیا ہے، اُنہیں نمایاں کریں اور بتائیں کہ علاقائی اِجتماع کے دوران اِن پر کیسے عمل کِیا جا سکتا ہے۔ اِس کے علاوہ تمام کلیسیاؤں کے نام 3 اگست 2013ء کے خط میں دیے گئے اہم نکتوں پر توجہ دِلائیں جس میں روحانی پروگراموں پر حاضری کے وقت حفاظتی تدابیر پر بات کی گئی ہے۔
10 منٹ: ہمیں کون سے فائدے ہوئے ہیں؟ سامعین سے باتچیت۔ سامعین سے پوچھیں کہ اُنہیں مضمون ”گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—کاروباری جگہوں پر گواہی دیں“ میں درج نکتوں پر عمل کرنے سے کیا فائدہ ہوا ہے اور کون سے تجربے ہوئے ہیں۔
گیت نمبر 20 اور دُعا