14 ستمبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
14 ستمبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر 50 اور دُعا
کلیسیائی بائبل مطالعہ:
خدا کی محبت، باب 1، پ. 1-9؛ ص. 3 پر پیشلفظ (30 منٹ)
مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: 2-سلاطین 16-18 (8 منٹ)
نمبر 1: 2-سلاطین 17:12-18 (3 منٹ یا اِس سے کم)
نمبر 2: آپ بائبل پڑھنے سے زیادہ فائدہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ (م00 1/10 ص. 15، پ. 11-13) (5 منٹ)
نمبر 3: گواہی—موضوع: تمام مسیحیوں کو گواہی دینی، خوشخبری کا اعلان کرنا چاہئے (بائبل موضوعات 31اے) (5 منٹ)
خدمتی اِجلاس:
ماہانہ موضوع: ’خوشخبری کی گواہی دیں۔‘—اعما 20:24۔
10 منٹ: ”خوشخبری کی گواہی دیں۔“ ماہانہ موضوع اور مینارِنگہبانی 1 جولائی 2004ء، ص. 12، 13، پ. 14-16 پر مبنی تقریر۔—اعما 20:24۔
20 منٹ: ”گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—کاروباری جگہوں پر گواہی دیں۔“ سامعین سے باتچیت۔ دو مختصر منظر دِکھائیں۔ پہلے منظر میں دِکھائیں کہ ایک مبشر کاروباری جگہ پر ایک شخص کو گواہی دیتے وقت موقع محل کا خیال نہیں رکھتا۔ دوسرے منظر میں دِکھائیں کہ مبشر اُس شخص کی صورتحال کا لحاظ رکھتے ہوئے اُسے گواہی دیتا ہے۔ سامعین سے پوچھیں کہ دوسرے منظر میں جو کچھ دِکھایا گیا ہے، اُس کے مطابق عمل کرنا کیوں مؤثر ہے۔
گیت نمبر 44 اور دُعا