گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—کاروباری جگہوں پر گواہی دیں
یہ مہارت پیدا کرنا ضروری کیوں ہے؟ بہت سے لوگ زیادہتر وقت کام کی جگہ پر ہوتے ہیں۔ اِن لوگوں کو خوشخبری سنانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اُنہیں کام کی جگہ پر گواہی دیں۔ کاروباری جگہوں پر گواہی دینا بہت مؤثر ہوتا ہے اور اِس میں مبشروں کو بہت مزہ بھی آتا ہے۔ گھر گھر کی مُنادی میں ہمیں کبھی کبھار کم لوگ ملتے ہیں لیکن کاروباری جگہوں پر ہمیں لوگ ضرور ملتے ہیں۔ اِس کے علاوہ کاروباری لوگ ہمیں گاہک سمجھ کر عموماً ہمارے ساتھ خوشاخلاقی سے پیش آتے ہیں۔ اِن لوگوں کو مؤثر طریقے سے گواہی دینے کے لیے مبشر کو موقع محل کا خیال رکھنا چاہیے اور اُس کا بناؤسنگھار بھی مثالی ہونا چاہیے۔ (2-کُر 6:3) لہٰذا خدمتی نگہبان کو اِس بات کا اِنتظام کرنا چاہیے کہ کاروباری جگہوں پر کتنی بار گواہی دی جائے گی اور کون کون ایسا کرے گا۔
اِس مہینے یہ کریں:
خاندانی عبادت کے دوران ایک ایسی پیشکش تیار کریں جسے آپ کاروباری جگہوں پر گواہی دینے کے لیے اِستعمال کر سکتے ہیں۔