یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏15 ص.‏ 1
  • اپنی توجہ شاگرد بنانے کے کام پر رکھیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنی توجہ شاگرد بنانے کے کام پر رکھیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
  • ملتا جلتا مواد
  • بائبل کے مطالعے کی پیشکش کرنے کیلئے تیار رہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • کیا آپ لوگوں کو شاگرد بنانے میں مدد کر سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
  • سچائی کی تعلیم دیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2018ء
  • مؤثر واپسی ملاقاتیں کرنے کیلئے تیاری کی اہمیت
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
خدم 7/‏15 ص.‏ 1

اپنی توجہ شاگرد بنانے کے کام پر رکھیں

1.‏ اگر ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کی جان بچے تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟‏

1 سن 2014ء کی سالانہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ خدا کے بندوں نے کتنے جوش سے دوسروں کو بادشاہت کی خوش‌خبری سنائی۔ (‏متی 24:‏14‏)‏ گھر گھر مُنادی کرنے، پرچوں اور دعوت‌ناموں کو تقسیم کرنے کی مہموں میں حصہ لینے اور عوامی جگہوں پر گواہی دینے سے ہم پہلے سے کہیں زیادہ لوگوں تک بائبل کا پیغام پہنچا رہے ہیں۔ لیکن اگر ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کی جان بچے تو ہمیں چاہیے کہ ہم اُنہیں بائبل کورس کرائیں تاکہ وہ یسوع مسیح کے شاگرد بن سکیں۔—‏1-‏تیم 2:‏4‏۔‏

2.‏ ہم خود سے کون سے سوال پوچھ سکتے ہیں تاکہ ہم دوسروں کو بائبل کورس کی پیشکش کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہیں؟‏

2 بائبل کورس کی پیشکش کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہیں:‏ جب کوئی شخص بائبل کے پیغام میں دلچسپی لیتا ہے تو کیا آپ اُس کا فون نمبر اور پتہ وغیرہ لینے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر جلدازجلد اُس سے دوبارہ ملاقات کرتے ہیں تاکہ آپ اُس کو بائبل کورس کرا سکیں؟ آپ نے آخری بار کب کسی شخص کو پہلی ملاقات پر دِکھایا کہ ہم بائبل کورس کیسے کراتے ہیں؟ آپ نے آخری بار کب اُن لوگوں کو بائبل کورس کی پیشکش کی جنہیں آپ باقاعدگی سے ہمارے رسالے دیتے ہیں؟ کیا آپ نے اپنے ساتھ کام کرنے والوں، ہم‌جماعتوں، پڑوسیوں، رشتے‌داروں اور جان پہچان والوں کو ویڈیوز بائبل میں دلچسپی کیوں لیں؟‏ اور ہم بائبل کورس کیسے کراتے ہیں؟‏ دِکھائیں ہیں؟ جب آپ سٹال یا ٹرالی کے ذریعے گواہی دیتے ہیں اور لوگ آ کر وہ کتابیں وغیرہ لیتے ہیں جنہیں ہم بائبل کورس کرانے کے لیے اِستعمال کرتے ہیں تو کیا آپ اُنہیں بتاتے ہیں کہ ہم اِن کے ذریعے مُفت بائبل کورس بھی کراتے ہیں؟‏

3.‏ لوگوں کو سچائی سکھانے کے لیے ہمیں کن چیزوں کی ضرورت ہے؟‏

3 یہوواہ خدا اور یسوع مسیح کی طرف سے مدد:‏ جب یسوع مسیح نے حکم دیا کہ ”‏شاگرد بناؤ“‏ تو اُنہوں نے شروع میں اِصطلا‌ح ”‏جا کر“‏ اِستعمال کی۔ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اِس حکم پر عمل کرنے کے لیے ہمیں سخت کوشش اور پہل کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن یسوع مسیح نے اِس کام میں ہمیں اکیلا نہیں چھوڑا بلکہ اُنہوں نے وعدہ کِیا کہ وہ اِس میں ہمارا ساتھ دیں گے۔ (‏متی 28:‏19، 20‏)‏ اِس کے علاوہ یہوواہ خدا نے ہمیں اپنی پاک روح دی ہے اور ایسے اوزار اور تربیت فراہم کی ہے جو لوگوں کو سچائی سکھانے کے لیے ضروری ہیں۔ (‏زک 4:‏6؛‏ 2-‏کُر 4:‏7‏)‏ ہم خدا سے دُعا کر سکتے ہیں کہ وہ اِس اہم کام کو کرنے کے لیے ہم میں ”‏خواہش اور طاقت پیدا کرے۔“‏—‏فل 2:‏13‏، نیو ورلڈ ٹرانسلیشن۔‏

4.‏ ہمیں شاگرد بنانے کے کام پر توجہ کیوں رکھنی چاہیے؟‏

4 خوش‌خبری سنانے سے ہمیں بہت خوشی ملتی ہے۔ لیکن جب ہم لوگوں کو سچائی سکھاتے ہیں اور اُس راستے پر چلنے میں اُن کی مدد کرتے ہیں ”‏جو زندگی کو پہنچاتا ہے“‏ تو ہماری خوشی دوبالا ہو جاتی ہے۔ (‏متی 7:‏14؛‏ 1-‏تھس 2:‏19، 20‏)‏ سب سے بڑھ کر جب ہم اپنی توجہ شاگرد بنانے کے کام پر رکھتے ہیں تو ہم یہوواہ خدا کو خوش کرتے ہیں جو ”‏کسی کی ہلاکت نہیں چاہتا بلکہ یہ چاہتا ہے کہ سب کی توبہ تک نوبت پہنچے۔“‏—‏2-‏پطر 3:‏9‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں