25 مئی سے شروع ہونے والا ہفتہ
25 مئی سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر 6 اور دُعا
کلیسیائی بائبل مطالعہ:
سچی کہانیاں، کہانی 99 (30 منٹ)
مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: 2-سموئیل 13-15 (8 منٹ)
نمبر 1: 2-سموئیل 13:34–14:7 (3 منٹ یا اِس سے کم)
نمبر 2: بائبل ملازمت کے بارے میں کیا مشورے دیتی ہے؟ (م08 15/4 ص. 23، پ. 11-14) (5 منٹ)
نمبر 3: شفا، زبانیں—موضوع: دورِحاضر کی ایمانی شفا کو الہٰی مقبولیت حاصل نہیں (بائبل موضوعات 25سی) (5 منٹ)
خدمتی اِجلاس:
ماہانہ موضوع: ہر طرح کے لوگوں کی نجات پانے اور سچائی کے بارے میں صحیح علم حاصل کرنے میں مدد کریں۔—1-تیم 2:3، 4، نیو ورلڈ ٹرانسلیشن۔
10 منٹ: کلیسیا کے خدمتی نگہبان کا اِنٹرویو لیں۔ اُس سے پوچھیں: آپ کی ذمےداری میں کیا کیا شامل ہے؟ آپ اپنے گروپ کے بہن بھائیوں کی حوصلہافزائی اور مُنادی کے کام میں اُن کی مدد کیسے کرتے ہیں؟ اگر آپ کے گروپ میں کوئی مبشر اپنا فون نمبر یا پتہ وغیرہ بدلتا ہے تو یہ کیوں ضروری ہے کہ وہ آپ کو اِس کے بارے میں بتائے؟ اگر کلیسیا کے گروپ ایک جگہ اِکٹھے ہونے کی بجائے الگ الگ جگہ پر ملتے ہیں تو اِس سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟
20 منٹ: ”یہوواہ خدا کے بارے میں سیکھنے میں نابینا لوگوں کی مدد کریں۔“ سوال اور جواب۔ ایک منظر بھی دِکھائیں۔
گیت نمبر 44 اور دُعا