یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏15 ص.‏ 2-‏3
  • یہوواہ خدا کے بارے میں سیکھنے میں نابینا لوگوں کی مدد کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ خدا کے بارے میں سیکھنے میں نابینا لوگوں کی مدد کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
  • ملتا جلتا مواد
  • گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏نابینا لوگوں کو گواہی دیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
  • شفایافتہ اندھے آدمی سے فریسیوں کی پوچھ‌گچھ
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • ایسے نقطے جو زندگی بدل دیتے ہیں
    آپ کے عطیات کیسے اِستعمال کیے جاتے ہیں؟‏
  • ایک پیدائشی اندھا دیکھنے لگا
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
خدم 5/‏15 ص.‏ 2-‏3

یہوواہ خدا کے بارے میں سیکھنے میں نابینا لوگوں کی مدد کریں

1.‏ یسوع مسیح نے دو اندھے آدمیوں کے لیے ہمدردی کیسے ظاہر کی؟‏

1 یسوع مسیح کی موت میں کچھ ہی دن رہ گئے تھے۔ جب وہ شہر یریحو سے جا رہے تھے تو بھیک مانگنے والے دو اندھے آدمی چلّا چلّا کر کہنے لگے:‏ ”‏اَے خداوند .‏ .‏ .‏ ہم پر رحم کر۔“‏ اگرچہ یسوع مسیح کا دھیان اُن باتوں پر تھا جو اُن پر گزرنے والی تھیں تو بھی اُنہوں نے رُک کر اِن آدمیوں کو اپنے پاس بلا‌یا اور اُنہیں ٹھیک کر دیا۔ (‏متی 20:‏29-‏34‏)‏ جس طرح سے یسوع مسیح اِن دو اندھوں کے ساتھ پیش آئے، اُس سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

2.‏ (‏الف)‏ جب عوامی جگہ پر ہمارا سامنا کسی نابینا شخص سے ہوتا ہے تو ہم اُسے گواہی کیسے دے سکتے ہیں؟ (‏ب)‏ نابینا لوگوں کی مدد کرتے وقت ہم کس بات کو ذہن میں رکھ سکتے ہیں؟‏

2 مدد کریں:‏ اگر عوامی جگہ پر یا پھر کسی اَور جگہ پر آپ کا سامنا کسی  نابینا شخص سے ہوتا ہے تو اُسے اپنا نام بتائیں اور اُس سے پوچھیں کہ آپ اُس  کے کیسے کام آ سکتے ہیں۔ چونکہ لوگ اکثر نابینا افراد کا فائدہ اُٹھاتے ہیں اِس لیے شاید کوئی نابینا شخص شروع میں آپ کی نیت پر شک کرے۔ لیکن اگر آپ محبت اور خلوص سے اُس شخص سے پیش آئیں گے تو اُس کی ہچکچاہٹ دُور ہو سکتی ہے۔ یہ بھی یاد رکھیں کہ بعض نابینا اشخاص کی نظر بالکل کام نہیں کرتی جبکہ بعض تھوڑا بہت دیکھ سکتے ہیں۔ اِس بات کو ذہن میں رکھنے سے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ایک نابینا شخص کو کس طرح کی مدد کی ضرورت ہے۔ اُس کی مدد کرنے کے بعد ہم اُسے بتا سکتے ہیں کہ ہم لوگوں کو بائبل کی تعلیم دینے کے کام میں حصہ لیتے ہیں۔ آپ اُسے بائبل کی کوئی آیت پڑھ کر سنا سکتے ہیں جیسے کہ زبور 146:‏8 یا یسعیاہ 35:‏5، 6‏۔ اگر وہ انگریزی میں بریل پڑھ سکتا ہے تو آپ اُسے بریل میں ہماری مطبوعات پڑھنے کے لیے دے سکتے ہیں۔ اِس طرح وہ یہوواہ خدا اور اُس کے مقصد کے بارے میں زیادہ سیکھ پائے گا۔ اِس کے علاوہ آپ ہماری ویب‌سائٹ jw.org سے کچھ آڈیو ریکارڈنگ ڈاؤن‌لوڈ کرنے میں بھی اُس کی مدد کر سکتے ہیں۔—‏بکس ”‏نابینا شخص کی مدد کرنے کے طریقے“‏ کو دیکھیں۔‏

3.‏ آپ اپنی کلیسیا کے علاقے میں نابینا لوگوں کو کیسے ڈھونڈ سکتے ہیں؟‏

3 نابینا لوگوں کو ڈھونڈیں:‏ ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ گھر  گھر  مُنادی  کے دوران ہماری ملاقات کسی نابینا شخص سے ہو۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ نابینا لوگ اپنے دروازے پر آنے والے کسی اجنبی سے بات کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔ لہٰذا ایسے لوگوں کو ڈھونڈ کر گواہی دینے میں بہت محنت لگ سکتی ہے۔ (‏متی 10:‏11‏)‏ کیا آپ کا کوئی ساتھی کارکُن یا ہم‌جماعت نابینا ہے؟ اگر ایسا ہے تو اُس سے بات کرنے میں پہل کریں۔ اگر آپ کی کلیسیا کے علاقے میں نابینا افراد کے لیے سکول ہے تو آپ سکول کی لائبریری میں بریل میں ہماری مطبوعات چھوڑنے کے لیے پوچھ سکتے ہیں۔ کیا آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جس کا کوئی رشتے‌دار نابینا ہے؟ کیا آپ کے علاقے میں نابینا افراد کی دیکھ‌بھال کرنے والے اِدارے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو آپ نابینا شخص کے گھر کے کسی فرد یا پھر اِدارے کے اِنچارج کو بتا سکتے ہیں کہ یہوواہ کے گواہ نابینا افراد کی مدد کرنے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ آپ نابینا شخص کے لیے بریل میں مطبوعات یا آڈیو ریکارڈنگ لا سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ آپ اُنہیں بائبل سے دِکھا سکتے ہیں کہ بہت جلد خدا اندھے پن کا نام‌ونشان مٹا دے گا۔ جب آپ اُنہیں اپنے آنے کا مقصد بتائیں گے تو ہو سکتا ہے کہ آپ کے لیے نابینا شخص سے ملنے کا موقع پیدا ہو جائے۔‏

4.‏ ہم جینٹ کے تجربے سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

4 ایک نابینا بہن جس کا نام جینٹ ہے، وہ ایک ایسے اِدارے میں گئیں جہاں نابینا لوگ رہتے ہیں۔ اُنہوں نے ایک جوان عورت سے بات‌چیت شروع کی۔ جینٹ نے اِس عورت کو بتایا:‏ ”‏یسوع مسیح نے اندھے لوگوں کو ٹھیک کرنے سے ثابت کِیا کہ وہ مستقبل میں سب نابینا لوگوں کو ٹھیک کر دیں گے۔“‏ پھر جینٹ نے اُس عورت کے ساتھ مکاشفہ 21:‏3، 4 کو پڑھا اور اُسے بتایا کہ یہ وعدہ خدا کی بادشاہت میں کیسے پورا ہوگا۔ یہ سُن کر عورت بالکل خاموش ہو گئی اور تھوڑی دیر بعد کہا:‏ ”‏مَیں نے کبھی کسی نابینا شخص کے مُنہ سے اِس طرح کی باتیں نہیں سنیں۔ بہت سے لوگ جو دیکھ سکتے ہیں، وہ یہ مانتے ہیں کہ ایک شخص اِس لیے اندھا ہوتا ہے کیونکہ اُس نے کوئی گُناہ کِیا ہے یا پھر اُس کے آباؤاجداد نے گُناہ کیے تھے۔“‏ جینٹ نے اِس عورت کو کتاب پاک صحائف کی تعلیم کا لنک ای‌میل کِیا اور اب وہ اُس کے ساتھ ہفتے میں دو بار بائبل کا مطالعہ کرتی ہیں۔‏

5.‏ اگرچہ ہم یسوع مسیح کی طرح نابینا لوگوں کو ٹھیک تو نہیں کر سکتے تو بھی ایسے لوگوں کے لیے دلچسپی دِکھانے سے ہمیں کیا برکت ملے گی؟‏

5 سچ ہے کہ ہم یسوع مسیح کی طرح نابینا لوگوں کو ٹھیک تو  نہیں  کر  سکتے  لیکن ہم اُن تمام لوگوں کی مدد ضرور کر سکتے ہیں جن کی عقلوں کو  اِس  جہان  کے  خدا نے اندھا کر دیا ہے۔ اِن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو واقعی نابینا ہیں۔ ہم اِن لوگوں کی خدا کے کلام میں درج سچائی کو سمجھنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ (‏2-‏کُر 4:‏4‏)‏ یسوع مسیح نے شہر یریحو کے قریب دو اندھے آدمیوں کو اِس لیے ٹھیک کِیا تھا کیونکہ اُنہیں اِن آدمیوں پر ”‏ترس آیا“‏ تھا۔ (‏متی 20:‏34‏)‏ اگر ہم بھی نابینا لوگوں کے لیے دلچسپی دِکھائیں گے تو ہمیں یہ شرف حاصل ہوگا کہ ہم اِن میں سے بعض لوگوں کو اُس خدا کے بارے میں سکھائیں جو اندھے پن کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دے گا۔‏

نابینا شخص کی مدد کرنے کے طریقے:‏

  • اُنہیں دیکھ کر بات کریں لیکن ایسا کرتے وقت اپنی آواز کو اُونچا نہ کریں۔ نابینا لوگ دیکھ نہیں سکتے لیکن عموماً وہ اچھی طرح سے سُن سکتے ہیں۔‏

  • اگر آپ کہیں جانے میں اُس کی رہنمائی کر رہے ہیں تو اُسے اِس طرح سے اپنا بازو دیں تاکہ وہ کُہنی سے اُوپر آپ کا بازو پکڑ سکے۔ جب آپ چھوٹے قدم اُٹھا کر اُس سے آگے چلیں گے تو وہ آرام سے آپ کے ساتھ چل سکے گا۔ جب آپ اُونچی نیچی جگہ، کوئی کھمبا یا کوئی سیڑھی دیکھتے ہیں تو اُسے آگاہ کریں۔‏

  • ایسے الفاظ اِستعمال کرنے سے نہ ہچکچائیں جن میں دیکھنے کی طرف اِشارہ کیا جا رہا ہو۔ نابینا اشخاص بھی ایسے الفاظ اِستعمال کرتے ہیں۔ وہ اپنے دیگر حواس کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں یہاں تک کہ وہ اپنے ذہن میں اُن چیزوں کی تصویر بنا سکتے ہیں جن کے بارے میں بات کی جا رہی ہے۔‏

  • پُرسکون ماحول میں اُن کے ساتھ بات‌چیت کریں۔ نابینا لوگ ایسے ماحول میں گھبراہٹ محسوس کرتے ہیں جہاں بہت شور ہوتا ہے۔ شور شرابے کی وجہ سے اُن کے لیے یہ اندازہ لگانا مشکل ہو جاتا ہے کہ اِردگِرد کیا ہو رہا ہے۔‏

  • جانے سے پہلے اُسے بتائیں کہ آپ جا رہے ہیں ورنہ وہ اکیلے باتیں کرتا رہے گا اور اُسے شرمندگی محسوس ہوگی۔‏

  • اگر کوئی نابینا شخص ہمارے پیغام میں دلچسپی لیتا ہے لیکن ہماری کلیسیا کے علاقے میں نہیں رہتا تو ہم فارم برائے‌مہربانی ملاقات کیجئے (‏ایس-‏۴۳)‏ کو پُر کر کے اپنی کلیسیا کے سیکریٹری کو دے سکتے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں