11 مئی سے شروع ہونے والا ہفتہ
11 مئی سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر 24 اور دُعا
کلیسیائی بائبل مطالعہ:
سچی کہانیاں، کہانی 96، 97 (30 منٹ)
مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: 2-سموئیل 4-8 (8 منٹ)
نمبر 1: 2-سموئیل 6:14-23 (3 منٹ یا اِس سے کم)
نمبر 2: مرنے کے بعد اِنسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ (م12 1/12 ص. 6، 7) (5 منٹ)
نمبر 3: شفا، زبانیں—موضوع: روحانی شفا کے فائدے دائمی ہیں (بائبل موضوعات 25اے) (5 منٹ)
خدمتی اِجلاس:
ماہانہ موضوع: ہر طرح کے لوگوں کی نجات پانے اور سچائی کے بارے میں صحیح علم حاصل کرنے میں مدد کریں۔—1-تیم 2:3، 4، نیو ورلڈ ٹرانسلیشن۔
10 منٹ: ”ہر طرح کے لوگوں کی سچائی کے بارے میں صحیح علم حاصل کرنے میں مدد کریں۔“ ماہانہ موضوع پر مبنی تقریر۔ (مینارِنگہبانی 15 نومبر 2013ء، ص. 11، پ. 8 کو دیکھیں۔) 1-تیمُتھیُس 2:3، 4 اور 1-کُرنتھیوں 9:19-23 کو پڑھیں اور اِن پر باتچیت کریں۔ اِس مہینے کے دوران خدمتی اِجلاس میں ہونے والے حصوں پر مختصراً بات کریں اور بتائیں کہ اِن کا ماہانہ موضوع سے کیا تعلق ہے۔
20 منٹ: ”گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—دوسری زبان بولنے والے لوگوں کو گواہی دیں۔“ سامعین سے باتچیت۔ ایک منظر میں دِکھائیں کہ ایک مبشر گھر گھر مُنادی کے دوران ایک شخص کو گواہی دینے کے لیے کتابچہ گُڈ نیوز فار پیپل آف آل نیشنز اِستعمال کرتا ہے۔
گیت نمبر 15 اور دُعا