گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—دوسری زبان بولنے والے لوگوں کو گواہی دیں
یہ مہارت پیدا کرنا ضروری کیوں ہے؟ یہوواہ خدا چاہتا ہے کہ ”ہر قوم“ کے لوگوں کو اُس کی قربت میں آنے کا موقع ملے۔ (اعما 10:34، 35) اِس لیے یسوع مسیح نے کہا کہ ”تمام دُنیا میں . . . سب قوموں“ کو خوشخبری کی مُنادی کی جائے۔ (متی 24:14) زکریاہ نبی نے پیشگوئی کی کہ ”مختلف اہلِلغت میں سے“ لوگ خوشخبری کو قبول کریں گے۔ (زک 8:23) اِس کے علاوہ یوحنا رسول نے رویا میں دیکھا کہ جو لوگ بڑی مصیبت میں سے بچ جائیں گے، اُن کا تعلق ”ہر ایک قوم اور قبیلہ اور اُمت اور اہلِزبان“ سے ہوگا۔ (مکا 7:9، 13، 14) لہٰذا اگر ہم کسی دوسری زبان بولنے والے شخص سے ملتے ہیں تو ہمیں اُسے گواہی دینے کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔
اِس مہینے یہ کریں:
اپنی اگلی خاندانی عبادت کے دوران ایسے شخص کو گواہی دینے کی مشق کریں جو کوئی دوسری زبان بولتا ہے۔