27 اپریل سے شروع ہونے والا ہفتہ
27 اپریل سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر 1 اور دُعا
کلیسیائی بائبل مطالعہ:
سچی کہانیاں، کہانی 92، 93 (30 منٹ)
مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: 1-سموئیل 26-31 (8 منٹ)
مسیحی خدمتی سکول کے مواد کی دُہرائی (20 منٹ)
خدمتی اِجلاس:
ماہانہ موضوع: اپنے وقت کا بہترین اِستعمال کرنے سے داناؤں کی مانند چلیں۔—اِفس 5:15، 16۔
7 منٹ: جاگو! جولائی-ستمبر 2013ء، صفحہ 6-9 پر مضمون ”جُرم کا شکار نہ بنیں!“ پر سامعین سے باتچیت کریں۔ اِن معلومات کو اپنے علاقے کے لحاظ سے لاگو کریں۔ ایسے اِقدام پر بات کریں جو بہن بھائی خود کو اور اپنے گھر والوں کو جُرم سے بچانے کے لیے اُٹھا سکتے ہیں۔
10 منٹ: ”پاک صحیفوں کی روشنی میں—دُنیا کے حالات کو کون بہتر بنا سکتا ہے؟“ جاگو! اکتوبر-دسمبر 2012ء، صفحہ 22، 23 پر سامعین سے باتچیت کریں۔ سامعین سے اِس بارے میں بات کریں کہ وہ لوگوں کو یہ کیسے سمجھا سکتے ہیں کہ اِنسانی حکومتیں دُنیا کے حالات کو بہتر کیوں نہیں کر سکتیں۔
13 منٹ: ”مُنادی کے کام میں خدا کے کلام کو مؤثر طریقے سے اِستعمال کریں۔“ سامعین سے باتچیت۔ دو مختصر سے منظر دِکھائیں۔ پہلے منظر میں ایک مبشر بغیر بائبل کھولے 2-تیمُتھیُس 3:16، 17 سے کچھ باتیں صاحبِخانہ کو بتاتا ہے اور اُسے خوشخبری بروشر پیش کرتا ہے۔ دوسرے منظر میں مبشر بائبل سے یہ آیتیں پڑھتا ہے اور پھر بروشر پیش کرتا ہے۔ سامعین سے پوچھیں کہ دوسرے منظر میں جو کچھ دِکھایا گیا ہے، اُس کے مطابق عمل کرنا کیوں زیادہ مؤثر ہے۔
گیت نمبر 50 اور دُعا