سٹال اور ٹرالیوں کے ذریعے گواہی دینے کے سلسلے میں کچھ مشورے
کتابوں اور رسالوں کے سٹال اور ٹرالیوں کے ذریعے گواہی دینا بہت مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔ اِس طریقے سے بہت سے لوگ سچائی کی طرف آ رہے ہیں۔ (یوح 6:44) لہٰذا بزرگوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کلیسیا کے اُن علاقوں میں عوامی جگہوں پر گواہی دینے کا بندوبست کریں جہاں کرسچین لوگ رہتے ہیں۔ چونکہ ہمارے سٹال اور ٹرالیوں کو کسی ایک جگہ پر مستقل طور پر گاڑا نہیں جاتا اِس لیے عموماً سرکاری افسروں سے اِجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ کون اِس طرح کی گواہی دینے میں شامل ہو سکتے ہیں؟ اِس میں ایسے مبشر حصہ لے سکتے ہیں جو صورتحال سے نپٹنا جانتے ہیں، اچھے آدابواطوار ظاہر کرتے ہیں اور دوسروں سے باتچیت کرنے کی مہارت رکھتے ہیں۔ آئیں، کچھ ایسے مشوروں پر غور کریں جن پر عمل کرنے سے ہم مؤثر طریقے سے عوامی جگہوں پر گواہی دے سکتے ہیں۔