29 دسمبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
29 دسمبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر 37 اور دُعا
کلیسیائی بائبل مطالعہ:
سچی کہانیاں، کہانی 68 (30 منٹ)
مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: یشوع 12-15 (10 منٹ)
مسیحی خدمتی سکول کے مواد کی دُہرائی (20 منٹ)
خدمتی اِجلاس:
ماہانہ موضوع: اُس اچھے خزانے سے ”اچھی چیزیں“ نکالیں جو ہمارے سپرد کِیا گیا ہے۔—متی 12:35۔
20 منٹ: اپنے بچوں اور بائبل کا مطالعہ کرنے والے لوگوں کو ”اچھی چیزیں“ سکھائیں۔ (متی 12:35) سامعین سے باتچیت۔ 1-کرنتھیوں 13:11 اور 1-پطرس 2:2، 3 کو اِستعمال کرتے ہوئے یہ بتائیں کہ ہمیں اپنے بچوں اور بائبل کا مطالعہ کرنے والے لوگوں سے کیا توقع کرنی چاہیے۔ اِس بات کی وضاحت کریں کہ ”روحانی دودھ“ کو ’چکھنے‘ کا کیا مطلب ہے اور ایسا کرنے میں ہم اپنے بچوں اور بائبل کا مطالعہ کرنے والے لوگوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں۔ مرقس 4:28 میں درج اصول کی وضاحت کریں۔ (مینارِنگہبانی، 15 دسمبر 2014ء، صفحہ 12، 13، پیراگراف 6-8 کو دیکھیں۔) کسی تجربہکار مبشر یا ماں یا باپ کا اِنٹرویو لیں جس نے روحانی طور پر پُختہ بننے میں اپنے بچے یا بائبل کا مطالعہ کرنے والے شخص کی مدد کی۔—افس 4:13-15؛ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری، مئی 2014ء کے سوالی بکس کو دیکھیں۔
10 منٹ: ”مہماننوازی کرنے سے دوسروں کے ساتھ ”اچھی چیزیں“ بانٹیں (متی 12:35)۔“ سامعین سے باتچیت۔ بعض بہن بھائیوں کو دوسروں کی مہماننوازی کرنے سے کون سے فائدے یا اچھے تجربے ہوئے ہیں؟ سامعین سے پوچھیں کہ ہم دوسروں کی، خاص طور پر کُلوقتی طور پر خدمت کرنے والے بہن بھائیوں کی مہماننوازی کیسے کر سکتے ہیں۔ یہ بتائیں کہ جب آپ کی کلیسیا میں کوئی مہمان مقرر آتا ہے تو اُسے کھانے کھلانے کے لیے کیا بندوبست ہے۔
گیت نمبر 50 اور دُعا