15 دسمبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
15 دسمبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر 1 اور دُعا
کلیسیائی بائبل مطالعہ:
سچی کہانیاں، کہانی 65 (30 منٹ)
مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: یشوع 6-8 (10 منٹ)
نمبر 1: یشوع 8:18-29 (4 منٹ یا اِس سے کم)
نمبر 2: دوزخ [پاتال، عالمِارواح] (ہیڈیز، شیول)—دولتمند اور لعزر کی سرگزشت ابدی عذاب کا ثبوت نہیں (بائبل موضوعات 18سی) (5 منٹ)
نمبر 3: شیطان کا اصلی روپ پہچانیں (م05 15/11 ص. 4-7) (5 منٹ)
خدمتی اِجلاس:
ماہانہ موضوع: اُس اچھے خزانے سے ”اچھی چیزیں“ نکالیں جو ہمارے سپرد کِیا گیا ہے۔—متی 12:35۔
15 منٹ: ”لوگوں کے ساتھ مؤثر طریقے سے بائبل کا مطالعہ کریں۔“ سوال اور جواب۔ پیراگراف تین پر بات کرنے کے بعد ایک منظر دِکھائیں جو دو حصوں پر مبنی ہو۔ اِس منظر میں دِکھائیں کہ ایک مبشر، طالبِعلم کے ساتھ کتاب پاک صحائف کی تعلیم کے باب 15 کے پیراگراف 8 پر باتچیت کرتا ہے۔ اِس منظر کے پہلے حصے میں مبشر بہت زیادہ بولتا ہے جبکہ دوسرے حصے میں وہ طالبِعلم کے خیالات جاننے کے لیے اُس سے مختلف سوال پوچھتا ہے۔
15 منٹ: آپ اپنی خدمت کو کیسے پورا کر سکتے ہیں؟ مینارِنگہبانی، 15 مارچ 2004ء، صفحہ 15-18 پر سامعین سے باتچیت کریں۔ ایک خودکلامی میں دِکھائیں کہ ایک مبشر مینارِنگہبانی کے اِس مضمون پر سوچ بچار کر رہا ہے۔ وہ کچھ ایسے طریقوں پر غور کرتا ہے جن کے ذریعے وہ اپنی تعلیم دینے کی صلاحیت کو بہتر بنا سکتا ہے۔
گیت نمبر 30 اور دُعا