گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—بائبل کے مطالعے کا طریقۂکار دِکھائیں
یہ مہارت پیدا کرنا ضروری کیوں ہے؟ جب ہم لوگوں سے کہتے ہیں کہ ہم بائبل کے مطالعے کی پیشکش کر رہے ہیں تو اکثر وہ ہماری بات نہیں سمجھتے۔ شاید وہ سوچتے ہیں کہ اُنہیں کسی گروپ کے ساتھ مل کر مطالعہ کرنا پڑے گا یا پھر اُنہیں خطوکتابت کے ذریعے کوئی کورس کرنا پڑے گا۔ اُنہیں بائبل کے مطالعے کی صرف پیشکش کرنے کی بجائے کیوں نہ اُنہیں دِکھائیں کہ ہم لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کیسے کرتے ہیں؟ یوں آپ چند ہی منٹوں میں اُس کو دِکھا سکتے ہیں کہ بائبل کا مطالعہ کرنا کتنا آسان ہے اور وہ اِس کے ذریعے کتنی اچھی باتیں سیکھ سکتا ہے۔
اِس مہینے یہ کریں:
یہوواہ خدا سے دُعا کریں کہ وہ بائبل کا مطالعہ شروع کرنے میں آپ کی مدد کرے۔—فل 2:13۔
لوگوں کو دِکھائیں کہ ہم کتاب پاک صحائف کی تعلیم کے ذریعے بائبل کا مطالعہ کیسے کرتے ہیں۔ یا پھر مُنادی کے کام کے دوران ویڈیو ہم بائبل کورس کیسے کراتے ہیں؟ دِکھائیں۔