تحقیق کے لیے ایک نئی سہولت
لاکھوں مبشروں نے تحقیق کے لیے واچٹاور پبلیکیشنز انڈیکس کو اِستعمال کرنے سے فائدہ حاصل کِیا ہے۔ لیکن چونکہ یہ کتاب بہت بڑی ہے اِس لیے یہ صرف چند زبانوں میں ہی دستیاب ہے۔ لہٰذا کتاب یہوواہ کے گواہوں کے لئے مطالعے کے حوالے 170 زبانوں میں تیار کی گئی ہے۔ اِس کتاب میں جن مطبوعات سے حوالے دیے گئے ہیں، وہ زیادہتر 2000ء سے لے کر آگے کے سالوں سے لیے گئے ہیں۔ کتاب مطالعے کے حوالے اُن زبانوں میں شائع نہیں کی گئی جن میں انڈیکس موجود ہے۔ لیکن یہ کتاب واچٹاور لائبریری اور یہوواہ کے گواہوں کی آنلائن لائبریری میں پڑھی جا سکتی ہے۔ کتاب مطالعے کے حوالے سے آپ سوالوں کے جواب ڈھونڈ سکتے ہیں اور ذاتی معاملات کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ آپ اِجلاسوں اور خاندانی عبادت کی تیاری کرنے کے لیے بھی اِس کتاب کو اِستعمال کر سکتے ہیں۔