”آج وہ مجھے پھر گھر نہیں ملا“
کیا آپ نے کبھی یہ بات کسی ایسے شخص کے بارے میں کہی ہے جس نے پہلی ملاقات کے دوران بادشاہت کا پیغام بڑے شوق سے سنا تھا؟ بار بار کوشش کرنے کے باوجود بھی آپ سچائی کے بیج کو پانی نہیں دے پا رہے۔ (1-کر 3:6) ایسی صورت میں بعض تجربہکار مبشر اُس شخص کو خط لکھتے ہیں یا پھر کوئی چھوٹا سا نوٹ لکھ کر اُس کے گھر چھوڑ دیتے ہیں۔ بعض مبشر پہلی ملاقات پر ہی بھانپ لیتے ہیں کہ اِس شخص سے دوبارہ ملنا مشکل ہو سکتا ہے۔ اِس لیے وہ اُس کا فون نمبر لے لیتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ کیا وہ اُسے فون پر پیغام بھیج سکتے ہیں۔ جب ہم اُس شخص کو گواہی دینے کے لیے اُسے خط یا ایمیل لکھتے ہیں، اُس کے گھر نوٹ چھوڑتے ہیں، اُسے فون کرتے ہیں یا فون پر پیغام لکھتے ہیں تو ہم اِسے اپنی دوبارہ ملاقات میں شامل کر سکتے ہیں۔ اگرچہ وہ ہمیں کبھی کبھار گھر پر ملتا ہے پھر بھی ہم سچائی کے لیے اُس کی دلچسپی کو بڑھا سکتے ہیں۔