ہماری ویبسائٹ کے ذریعے لوگوں کے سوالوں کے جواب دیں
ہماری ویبسائٹ jw.org بہت سی زبانوں میں دستیاب ہے۔ کچھ زبانوں میں اِس ویبسائٹ پر ”Bible Teachings“ کے تحت حصہ ”Bible Questions Answered“ دیا گیا ہے۔ اچھا ہوگا کہ ہم اِس حصے میں دیے گئے سوالوں سے واقف ہوں تاکہ جب لوگ ہم سے یہ سوال پوچھیں تو ہم اُن کی توجہ اِس ویبسائٹ پر دِلا سکیں۔ اِن سوالوں کے ذریعے ہم مُنادی کے دوران باتچیت بھی شروع کر سکتے ہیں۔ ہم کسی ایسے سوال کا اِنتخاب کر سکتے ہیں جس کا جواب ہمارے علاقے کے لوگ جاننا چاہتے ہیں۔ ہم اُس سوال کے بارے میں صاحبِخانہ کی رائے پوچھ سکتے ہیں اور پھر اُسے بتا سکتے ہیں کہ اِس معاملے کے بارے میں بائبل میں کیا بتایا گیا ہے۔ اِس کے بعد ہم اُسے بتا سکتے ہیں کہ جو معلومات ہم نے اُسے دی ہیں، وہ ہماری ویبسائٹ سے لی گئی ہیں۔ یا ہم اُسے ویبسائٹ کھول کر دِکھا سکتے ہیں تاکہ وہ خود وہاں سے جواب پڑھ سکے۔ ایک حلقے کے نگہبان کی بیوی اکثر باتچیت یوں شروع کرتی ہے: ”بہت سے لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا دُکھ تکلیف کا ذمےدار خدا ہے؟ کیا آپ اِس سوال کا جواب صرف 51 سیکنڈ میں حاصل کرنا چاہتے ہیں؟“ پھر وہ صاحبِخانہ کو اِس سوال کا جواب اپنے موبائل فون پر سناتی ہے جو اُس نے ویبسائٹ سے ڈاؤنلوڈ کِیا ہوتا ہے۔ آخر میں وہ صاحبِخانہ کو کتاب پاک صحائف کی تعلیم کے باب 11 سے کچھ باتیں بتاتی ہے۔ اِس طرح اُس بہن کو اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں۔