ہم مُنادی کے کام کے لیے جوش کیسے برقرار رکھ سکتے ہیں؟
ہمیں مُنادی کے کام کے لیے اپنا جوش کبھی بھی ٹھنڈا نہیں ہونے دینا چاہیے۔ دراصل ہماری نجات کا اِنحصار اِس بات پر ہے کہ ہم یہ کام پوری لگن سے کرتے رہیں۔ نیچے کچھ باتیں درج ہیں جن پر عمل کرنے سے ہم مُنادی کے کام کے لیے اپنا جوش برقرار رکھ سکتے ہیں۔
خدا کی بادشاہت کے آنے کی دُعا کرتے رہیں۔—متی 6:10۔
ہر روز بائبل پڑھنے سے اپنے دل کی حفاظت کریں۔—عبر 3:12۔
اپنے وقت کو عقلمندی سے اِستعمال کریں۔—افس 5:15، 16؛ فل 1:10۔
اپنی آنکھ ”درست“ رکھیں یعنی اپنا دھیان خدا کی خدمت پر رکھیں۔ اِس دُنیا کی چیزوں کی وجہ سے اپنی توجہ بادشاہت سے ہٹنے نہ دیں۔—متی 6:22، 25؛ 2-تیم 4:10۔
اِس بات پر غور کرتے رہیں کہ آجکل بائبل کی پیشگوئیاں کیسے پوری ہو رہی ہیں۔ یوں آپ روحانی لحاظ سے جاگتے رہیں گے۔—مر 13:35-37۔
اگر ہم مُنادی کے کام کی اہمیت کو سمجھتے ہیں تو ہم اِس میں پورے جوش سے حصہ لیں گے۔ جب تک یہ کام پورا نہیں ہوتا، ہم اِس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔—یوح 4:34، 35۔