یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 9/‏14 ص.‏ 4
  • رسالے کیسے پیش کریں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • رسالے کیسے پیش کریں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • ملتا جلتا مواد
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • رسالے کیسے پیش کریں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
خدم 9/‏14 ص.‏ 4

رسالے کیسے پیش کریں؟‏

اکتوبر کے پہلے ہفتے والے دن بائبل کے مطالعے کی پیشکش کے لیے تجویز

‏”‏بہت سے لوگ فرشتوں کے وجود پر یقین رکھتے ہیں۔ کیا آپ بھی  رکھتے ہیں؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ فرشتے بہت طاقت‌ور ہیں لیکن آپ کے خیال میں کیا وہ ہماری کوئی مدد کر سکتے ہیں؟ خدا کے کلام میں بتایا گیا ہے کہ آج‌کل وہ ایک ایسے کام کی نگرانی کر رہے ہیں جس سے بہت سے لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔“‏ پھر اکتوبر-‏دسمبر کا مینارِنگہبانی صاحبِ‌خانہ کو دِکھائیں اور اُس کے ساتھ مل کر رسالے کے آخری صفحے پر دیے گئے پہلے سوال پر غور کریں اور کم‌ازکم ایک آیت پڑھیں۔ رسالے پیش کریں اور اگلے سوال پر بات‌چیت کرنے کے لئے دوبارہ ملاقات کرنے کا بندوبست بنائیں۔‏

مینارِنگہبانی اکتوبر-‏دسمبر

‏”‏ہم مانتے ہیں کہ خدا سب کچھ کرنے کی طاقت رکھتا ہے تو کیا اِس کا مطلب یہ ہے کہ آج‌کل دُنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے، اُس کا ذمے‌دار خدا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔ پھر یعقوب 1:‏13 کو پڑھیں۔]‏ اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ نیک لوگوں پر مصیبتیں کیوں آتی ہیں اور خدا بُرائی اور تکلیفوں کو کیسے ختم کرے گا۔“‏

جاگو!‏ اکتوبر-‏دسمبر

‏”‏بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ اُن کے مالک اُن سے حد  سے  زیادہ  کام  لیتے ہیں۔ وہ ہر وقت کام کے دباؤ میں رہتے ہیں اور اُنہیں اِس سے نکلنے کا کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کام کی زیادتی کی وجہ سے لوگوں مسلسل تھکاوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں اور اِس کی وجہ سے بہت سی نفسیاتی اور جسمانی بیماریاں لگ سکتی ہیں۔ آپ کے خیال میں اِس صورتحال سے بچنے کے لیے کیا کِیا جا سکتا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ خدا کے کلام میں درج اِس بات پر غور کرنا فائدہ‌مند ہو سکتا ہے۔ [‏واعظ 4:‏6 کو پڑھیں۔]‏ اِس رسالے میں چار ایسی باتیں بتائی گئی ہیں جن پر عمل کرنے سے ہم اِس صورتحال کو بہتر بنا سکتے اور ہر وقت کی تھکن سے بچ سکتے ہیں۔“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں