مُنادی میں کیا کہیں؟
اکتوبر کے پہلے ہفتے والے دن بائبل کے مطالعے کی پیشکش کے لئے تجویز
”بہت سے لوگوں کا خیال ہے ایک دن خدا اُن کے کاموں کے مطابق اُن کی عدالت کرے گا۔ آپ کے خیال میں کیا ہمیں عدالت کے دن سے ڈرنا چاہئے یا اِس کا انتظار کرنا چاہئے؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ اِس رسالے میں کیا لکھا ہے۔“ پھر یکم اکتوبر کا مینارِنگہبانی صاحبِخانہ کو دیں اور اُس کے ساتھ مل کر صفحہ ۱۶ کے پہلے سوال پر غور کریں اور کمازکم ایک آیت ضرور پڑھیں۔ رسالہ پیش کریں اور اگلے سوال پر باتچیت کرنے کے لئے دوبارہ ملاقات کرنے کا بندوبست بنائیں۔
مینارِنگہبانی یکم اکتوبر
”بہت سے ملکوں میں عورتوں کو کمتر سمجھا جاتا ہے اور اُن کے ساتھ بُرا سلوک کِیا جاتا ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ کچھ مذاہب میں یہ تعلیم دی جاتی ہے کہ عورتیں کمتر ہیں۔ آپ کے خیال میں خدا کی نظر میں عورتوں کا کیا مقام ہے؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ خدا کے کلام میں شوہروں کو اپنی بیویوں سے کس طرح پیش آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ [افسیوں ۵:۲۸، ۲۹ کو پڑھیں۔] اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ خدا کے کلام کے مطابق عورتیں خدا کی نظر میں کیا مقام رکھتی ہیں۔“
جاگو! اکتوبر-دسمبر
”آجکل بہت سے لوگ اکیلے باہر جانے سے ڈرتے ہیں، خاص طور پر اندھیرا ہونے کے بعد۔ آپ کے خیال میں کیا ہم کچھ کر سکتے ہیں تاکہ اِس دُنیا سے تشدد کو کم کِیا جا سکے؟ [جواب دینے دیں۔] اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ ہم امن کی راہ کیسے اپنا سکتے ہیں۔ اِس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خدا کے کلام میں درج یہ پیشینگوئی کیسے پوری ہوگی۔“ زبور ۷۲:۷ کو پڑھیں۔