اِعلانات
◼ اگلے مہینوں میں یہ پیش کریں: ستمبر اور اکتوبر: مینارِنگہبانی اور جاگو! نومبر اور دسمبر: پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں یا اِن پرچوں میں سے ایک: بائبل کے بارے میں آپ کا نظریہ کیا ہے؟، اِس دُنیا کا مستقبل کیسا ہوگا؟، خوشگوار گھریلو زندگی کے لئے کیا ضروری ہے؟، یہ دُنیا کس کے ہاتھ میں ہے؟، کیا ہمیں کبھی مصیبتوں سے چھٹکارا ملے گا؟ یا کیا مُردے پھر سے زندہ ہوں گے؟
◼ سن 2015ء میں یسوع مسیح کی موت کی یادگاری تقریب کے بعد خاص تقریر اپریل 6 کے ہفتے میں پیش کی جائے گی۔ تقریر کا عنوان بعد میں بتایا جائے گا۔ جن کلیسیاؤں میں اِس ہفتے کے دوران حلقے کے نگہبان کا دورہ یا کوئی اِجتماع ہوگا، وہاں خاص تقریر اُس سے اگلے ہفتے پیش کی جائے گی۔ کسی بھی کلیسیا میں یہ تقریر 6 اپریل سے پہلے پیش نہیں کی جانی چاہیے۔
◼ ستمبر سے حلقے کے نگہبان کی عوامی تقریر کا موضوع ہوگا: ”خدا کی رہنمائی میں چلنا فائدہمند کیوں ہے؟“