8 ستمبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
8 ستمبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر 49 اور دُعا
کلیسیائی بائبل مطالعہ:
سچی کہانیاں، کہانی 51 (30 منٹ)
مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: گنتی 22-25 (10 منٹ)
نمبر 1: گنتی 22:36–23:10 (4 منٹ یا اِس سے کم)
نمبر 2: تخلیق—تخلیقی دِن 24 گھنٹوں کے دِن نہیں (بائبل موضوعات 11بی) (5 منٹ)
نمبر 3: ہم ”عجیبوغریب طور سے“ بنائے گئے ہیں (م07 1/7 ص. 11-13، پ. 1-13) (5 منٹ)
خدمتی اِجلاس:
15 منٹ: مُنادی کے کام کے دوران اچھے آدابواطوار ظاہر کریں۔ (2-کر 6:3) نیچے دیے گئے سوالوں پر سامعین سے باتچیت کریں۔ (1) مُنادی کے کام کے دوران اچھے آدابواطوار ظاہر کرنا کیوں ضروری ہے؟ (2) ہم اُس وقت اچھے آدابواطوار کیسے ظاہر کر سکتے ہیں: (الف) جب گروپ علاقے میں پہنچتا ہے؟ (ب) جب ہم ایک گھر سے دوسرے گھر تک جاتے ہیں یا پھر کار کے ذریعے ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں جاتے ہیں؟ (ج) جب ہم کسی کے دروازے پر کھڑے ہوتے ہیں؟ (د) جب ہمارے ساتھ کام کرنے والی بہن یا بھائی بات کر رہا ہوتا ہے؟ (ہ) جب صاحبِخانہ بات کر رہا ہوتا ہے؟ (و) جب صاحبِخانہ مصروف ہو یا موسم خراب ہو؟ (ز) جب صاحبِخانہ ہم سے بُری طرح پیش آئے؟
15 منٹ: ”گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—دوبارہ ملاقات کی بنیاد ڈالیں۔“ سامعین سے باتچیت۔ اِس میں ایک خود کلامی شامل ہے۔ ایک مبشر مُنادی کے کام میں جانے سے پہلے تیاری کر رہا ہے۔ وہ ایک ایسا سوال سوچتا ہے جو وہ پہلی ملاقات کے آخر پر اُٹھائے گا۔ وہ سوچتا ہے کہ اگر صاحبِخانہ نے رسالے قبول کر لیے تو وہ اُس سے یہ سوال پوچھے گا۔
گیت نمبر 38 اور دُعا